شہری ہوابازی کی وزارت

جیٹ ایر ویز کے ذریعہ پیشگی بکنگ ، منسوخی ، رقم کی واپسی اور تحفظاتی اقدامات کے زمینی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے


سریش پربھو کی ہدایات

ڈی جی سی اے نے جیٹ ایئر ویز کے آپریشنل ، فضائی انتظامی صلاحیت اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا

Posted On: 19 MAR 2019 7:38PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 مارچ ؍شہری ہوا بازی کے وزیر جناب سریش پربھو نے گزشتہ روز ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن یعنی ڈی جی سی اے کے سیکریٹری اور سینئر اہلکاروں سے جیٹ ایر ویز کے ذریعہ پیشگی بکنگ ، ٹکٹوں کی منسوخی ، رقم کی واپسی اور تحفظاتی اقدامات کے زمینی منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
وزیر موصوف کی ہدایات کے مطابق ڈی جی سی اے نے گزشتہ روز جیٹ ایر ویز کے آپریشنل ، فضائی انتظامی صلاحیت اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا ۔ آپریشن کے لئے در کار طیاروں کی موجودہ دستیابی 41 کے بقدر ہے اور اسی لحاظ سے 603 گھریلو پر وازوں اور 382 بین الاقوامی پروازوں کا نظام الاوقات وضع کیا گیا ہے ۔ تاہم یہ ایک دھماکہ خیز صورت حال ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید ابتر ہو سکتی ہے ۔
ڈی جی سی اے نے مسافروں کو سہولیات مثلاً بر وقت مواصلات ، معاوضہ ، رقم کی واپسی اور جہاں کہیں ضروری ہو پروازوں سے متعلق الرٹ سے با خبر کرنے وغیرہ کے بارے میں ایئر لائن کو متعلقہ قابل عمل امور پر عمل کرنے کے بارے میں ہدایات دی ہیں ۔ ڈی جی سی اے کے ذریعہ اعداد و شمار پر با قاعدہ بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے ۔
ڈی جی سی اے اس امر کی یقین دہانی کرا رہا ہے کہ بیڑے میں موجود جہاز خواہ وہ آپریشنل ہوں یا غیر آپریشنل ہوں ، رکھ رکھاؤ سے متعلق اپروڈ مینٹی ننس پروگرام ( اے ایم سی ) سے آراستہ ہوں ۔
آپریٹر کو اس امر کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے کہ پائلٹ ؍ کیبن کریو ، اے ایم ای اسٹاف میں سے کسی بھی قسم کی افسردگی یا ذہنی و اعصابی دہاؤ کے شکار عملے کو ڈیوٹی پر بحال نہ کیا جائے ۔ مزید بر آں تمام موجودہ اسٹاف لازمی تربیتی ضروریات سے آراستہ ہوں ۔
جناب پربھو نے متعلقہ اہلکاروں سے تمام صورت حال پر مسلسل نظر رکھنے کے لئے ہدایات دی ہیں ۔ انہوں نے مسافروں کے مفاد میں مسافروں کی سہولیات سے متعلق ضروری اقدامات کو اعلیٰ ترین اہمیت دینے کے لئے ہدایات دیں ۔ انہوں نے ڈی جی سی اے کو ہدایات دیں کہ وہ شیڈول میں استعمال کئے جا رہے طیاروں کی فضائی صلاحیت اور رکھ رکھاؤ پر نظر رکھیں ، آخری منٹ پر منسوخی یا شیڈول میں ترمیم سے گریز کریں تاکہ مسافروں کی پریشانی کو کم سے کم تر کیا جاسکے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ مسافروں کو پروازوں میں نشستیں فراہم کرادی گئی ہیں ؍ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق رقم کی واپسی کردی گئی ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1628

 



(Release ID: 1569158) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi