نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے  پیراگوئے  اور کوسٹا ریکا کا  اپنا  دورہ مکمل کیا 

( 5 سے 9 مارچ ، 2019 ء )

نائب صدر جمہوریہ  جناب  ایم وینکیا نائیڈو پیرا گوئے اور کوسٹا ریکا کا دورہ کرنے والے  پہلے  اعلیٰ سطح کے  لیڈر بنے

نائب صدر جمہوریہ  کو  کوسٹا ریکا میں  یونیورسٹی نے  اعزازی  ڈگری  برائے امن  سے سرفراز کیا

دونوں ملکوں کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطح پر وفود کی بات چیت کی

پیرا گوئے اور کوسٹا ریکا میں  تجارتی برادریوں سے خطاب کیا

دونوں ملکوں  میں بھارت نژاد افراد کے ساتھ گفتگو کی

سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کو بھارت کے ساتھ کاروبار  کے لئے مدعو کیا

دہشت گردی کے خلاف متحدہ عالمی کارروائی پر زور دیا

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لئے   دونوں ملکوں سے حمایت طلب کی

بین الاقوامی شمسی اتحاد میں توسیع پر زور دیا



پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2019 6:03PM by PIB Delhi

  

نئی دہلی، 11  مارچ  / نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے 5 سے 7 مارچ ، 2019 ء کے دوران جمہوریۂ پیرا گوئے کا دورہ کیا اور  7 سے 9 مارچ ، 2019 ء کے دوران جمہوریہ کوسٹا ریکا کا دورہ کیا  ۔ ان دونوں ملکوں  میں بھارت کی طرف سے یہ پہلا  اعلیٰ سطحی دورہ تھا ۔ نائب صدر جمہوریہ کے ساتھ  سیاحت کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) جناب الفونس کنن تھنم  ، پارلیمنٹ کے ارکان اور حکومت کے ہند  سینئر عہدیداروں سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد  بھی دورے پر گیا تھا ۔

          نائب صدر  جمہوریہ نے جمہوریۂ پیرا گوئے کے صدر جناب ماریو  ابدو بینی تیز ، نائب صدر جناب ہوگو ویلاکوئیز  اور  نیشنل کانگریس  (سینیٹ)   کے صدر جناب سلویو اوولر  سے ملاقات کی ۔ انہوں نے  پیرا گوئے میں  بھارت – پیرا گوئے تجارتی  فورم سے خطاب کیا اور  بھارت نژاد افراد کے ساتھ گفتگو کی ۔ 

          وفد کی سطح کی بات چیت کے دوران  پیرا گوئے کی قیادت نے  پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ۔  پیرا گوئے کی قیادت نے کہا کہ  جہاں  تک دہشت گردی کے معاملے کا تعلق ہے ،  پیرا گوئے بھی  بھارت کی  طرح متاثر ہے  اور  اس کو بھی  اتنی ہی تشویش ہے ۔ انہوں نے  پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے میں  ، اُن لوگوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ، جن کے لواحقین اِس حملے میں  مارے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں  پیرا گوئے ہمیشہ بھارت کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی فورموں میں دہشت گردی کے بارے میں بھارت کی تشویش   کے لئے آواز اٹھانے میں اس کے ساتھ ہے ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر زور دیا کہ پیرا گوئے لاطینی امریکہ اور کیریبیائی خطے میں  بھارت کا ایک اہم ساجھیدار ہے اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات  میں بہتری کا رجحان نظر آتا ہے ۔ انہوں نے اپنے اس خیال کا اظہار کیا کہ بھارت اور پیرا گوئے  کی اقدار ، مفادات ، خواہشات اور  تابناک مستقبل یکساں ہیں ۔

          دونوں فریقوں نے  بہت گرم جوشی اور ساز گار ماحول  میں باہمی  ، علاقائی اور  باہمی دلچسپی کے کثیر جہتی امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔ 

          جناب نائیڈو نے  بین الاقوامی شمسی اتحاد میں  جلد شامل ہونے کے پیرا گوئے کے فیصلے کے ستائش کی  ۔ یہ پہل بھارت اور فرانس نے  عالمی حرارت اور  آب و ہوا میں تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے مقصد سے کی ہے ۔

          جناب نائیڈو نے پیرا گوئے پر زور دیا کہ   وہ ترجیحی تجارتی معاہدے  میں توسیع کے  مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی خاطر  ایم ای آر سی او ایس  یو آر (  مرکوسر  ) اور بھارت کے درمیان ماہرین کی سطح  کے اگلے  دور کے تبادلۂ خیال  طلب کرنے میں سہولت فراہم کرے  ۔ 

          مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر مہاتما کو یاد کرنے میں  پیرا گوئے نے بھارت کے ساتھ شرکت کی ۔ جناب نائیڈو اور پیرا گوئے کے نائب صدر ہوگو ویلازکوئیز  نے  مہاتما گاندھی پر ایک یاد گاری ڈاک ٹکٹ  کا مشترکہ طور پر اجراء کیا ۔ جناب نائیڈو نے  پیرا گوئے کی قیادت  سے درخواست کی کہ وہ  آسنکیون  میں مہاتما گاندھی  کا مجسمہ نصب کرنے میں  بھارت کے ساتھ اشتراک کرے ۔

          نائب صدر جمہوریہ ،   جمہوریۂ پیرا گوئے کی خارجہ امور کی وزارت کی  سفارتی اور کونسلر اکیڈمی  اور  جمہوریۂ بھارت کی وزارتِ خارجہ  کے تحت  فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کے درمیان  ہوئے ایک مفاہمت نامے کے موقع پر موجود تھے  ۔

          جناب نائیڈو نے پیرا گوئے میں  بھارتی  برادری کی طرف سے دی گئی ضیافت میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ   پیرا گوئے میں بھارت  کی مسلسل  دلچسپی  یہاں  بھارت نژاد افراد کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی برادری کا ہر رکن  بھارت کا ایک ثقافتی سفیر ہے  ۔

          جناب نائیڈو نے پیرا گوئے میں بھارت برادری کی کامیابیوں کی ستائش کی اور امید ظاہر کی کہ بھارت نژاد  افراد کی وجہ سے  دونوں ملکوں کے درمیان  تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ  بھارتی برادری کی کوششیں  ملک کے لئے اطمینان اور فخر کا باعث ہوں گی ۔

          نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  پیراگوئے میں  بھارتی کمپنیوں کے لئے  ، خاص طور پر  آٹو موبائل ، ادویات  اور انجینئرنگ اشیاء میں سرمایہ کاری  کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  زراعت میں  پیرا گوئے کی قوت  کی وجہ سے  یہ ملک  بھارت کے لئے ایک اہم ساجھیدار بن سکتا ہے ۔ 

          جناب نائیڈو نے بھارت اور پیرا گوئے کے کاروباریوں  کو مدعو کیا کہ وہ  تجارت ، ٹیکنا لوجی اور سرمایہ کاری میں ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک اور ساجھیداری کریں ۔  انہوں نے پیرا گوئے کے  کاروباری خواتین و مرد  کو پر زور دیا کہ وہ  ملک میں   زبردست تبدیلی  کا مشاہدہ کرنے کے لئے  بھارت کا دورہ کریں ۔ 

          نائب صدر جمہوریہ نے  پارلیمانی  تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت  کو اجاگر کیا اور   پیرا گوئے کے صدر جناب  ابدو بینی تیز   کو مدعو کیا کہ وہ  مناسب وقت   پر بھارت کا دورہ کریں  ۔

کوسٹا ریکا  

          نائب صدر جمہوریہ کا جمہوریۂ کوسٹا ریکا   کا دورہ بھارت  کی طرف سے پہلا  اعلیٰ سطحی دورہ تھا ۔  

          نائب صدر جمہوریہ نے کوسٹا ریکا کے صدر  جناب کارلوس  الوا راڈو  کوساڈا  سے ملاقات کی اور  اُن کے ساتھ  وفد کی سطح کی بات چیت کی  ، جس کے بعد ایک مشترکہ پریس  بیان جاری کیا گیا ۔ انہوں نے  جمہوریۂ کوسٹا ریکا  کی کانگریس کی صدر  محترمہ کیرولینا   ہڈالگو ہیریرا سے ملاقات کی اور جمہوریۂ کوسٹا ریکا کی پہلی  نائب صدر  محترمہ ایپسی کیمپبل  بار   کی طرف سے  دیئے گئے  ظہرانے میں شرکت کی  ۔ نائب صدر نے  کوسٹا ریکا کی  تجارتی برادری سے خطاب کیا اور بھارتی برادری کے ساتھ  بھی بات چیت کی ۔

جناب نائیڈو کی موجودگی میں  بھارت اور کوسٹاریکا کے درمیان   سفارتی   اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈروں کو   ویزا کی ضرورت    سےمستثنی   کرنے کے لئے   دو اہم دستاویزات   ، ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط   ہوئے اور  بائیوٹکنالوجی کے شعبے میں اشتراک کے لئے رضامندی  کے دستاویزات کے دستخط بھی ہوئے۔

وفد کی سطح پر بات چیت   کے دوران  نائب صدر جمہوریہ  نے    کہا کہ   بھارت اور کوسٹاریکا کے درمیان  قریبی اور  خوشگوار تعلقات ہیں جو   جمہوریت ، تکثریت  ، کثیر تہذیب ،  پریس کی آزادی   مساوی انسانی حقوق اور ایسی دوسری  قدروں اور اصولوں پر مبنی ہیں۔ 

 نائب صدر جمہوریہ  نے کوسٹاریکا کی کمپنیوں  کو بھارت میں  سرمایہ کاری  اور تیز رفتار سے  ترقی کررہی  معیشت ،  بھارت سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔

ہندستانی طریقہ علاج   جو انتہائی سستا اور  ایف ڈی اے کے ذریعہ منظور شدہ ہے ، کے بارے میں باتیں کرتےہوئے انہوں نے   کوسٹا ریکا سے وہاں  بھارت کی جنیرک  ادویہ کی بڑی پیمانے پر دستیابی   کی سہولت مہیا کرانے کے لئے  فارماسیوٹیکل کے عمل کی   فاسٹ ٹریک منظوری کی اپیل کی۔ 

جناب نائیڈو نے  کہا کہ  بھارت اور کوسٹا ریکا ، سماجی (معاشرتی)  اور سماجی تحریک  ، آسان ہنر مندی ، صنعت کاری ، مالی اور ڈیجیٹل  لٹریسی  جیسے ہنر مندی کے مختلف  پہلوؤں  میں اشتراک کرسکتا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ  بھارت کو کوسٹاریکا  کی مقامی آبادی کے حصہ پر  دلچسپی  کے پیش نظر کوسٹا ریکا  یونیورسٹی  میں بھارتیہ مطالعات  جاری رکھنے کی غرض سے ایک چیئر قائم کرنے کے سلسلہ  میں  اشتراک سے خوشی ہوگی۔

 14 فروری کو ریاست جموں و کشمیر کے پلوامہ  میں بھارتیہ  سیکورٹی فورسیز  پر جش محمد کے   بزدلانہ دہشت گردانہ  حملے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد  اور گروپوں کے خلاف  عالمی  برادری کی فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔

 کاربن  فٹ پرنٹ کے اخراج میں کمی  اور ماحولیات کے تحفظ  کی ضرورت پر  بات کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات پر  خوشی کا اظہار کیا ہے   گلوبل  پلیٹ فارم اور  انٹرنیشنل  سولر ایلائنس  کے سلسلہ میں کورسٹا ریکا  ہمارے ساتھ ہے ۔ اس ایلائنس  کا مقصد  175 گیگا واٹ شمسی توانائی کے   صاف ستھری   توانائی کا  نشانہ مقرر کرنا ہے۔ 

نائب صدر جمہوریہ نے   کوسٹا ریکا کی قیادت سے  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  میں اصلاحات  کا عمل شروع کرنے  میں   تعاون   کرنے اور  22-2021 کی مدت کار کے لئے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   کی  غیر مستقل نشست سمیت   کثیر سطحی فورم    کے  رکن  کے آئندہ انتخابات      کے لئے  بھارت کی امیدواری     کو اپنی مدد کی اپیل  کی ہے۔  جمہوریہ کوسٹا ریکا   کی کانگریس  کی صدر  محترمہ  کیرولینا   ہیدالگو  ہریرا   سے ملاقات کے دوران نئے صدر جمہوریہ نے   بھارت کی طاقت  کے شعبوں پر روشنی ڈالی جن سے  اطلاعاتی ٹکنالوجی   ،  بائیوٹکنالوجی   ، خلائی ٹکنالوجی، فارماسیوٹیکل    ،  کی پیداوار ، بجلی گھروں کے آلات اور ریلویز کی تعمیرات سمیت    سے کوسٹاریکا  کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ 

نائب صدر جمہوریہ نے جمہوریہ کوسٹا ریکا کی  پہلی وائس پریزیڈینٹ   محترمہ  اپسی کیمپبیل  بار   کے ذریعہ  دی گئی    ضیافت میں بھی شرکت کی۔  دونوں رہنماؤں نے   یوتھ امپاورمنٹ  ،  سیاحت کے فروغ  ، حفظان صحت   ،مالی شمولیت  ، ای گورننس ،  خلائی پروگرام   بچوں کے ابتدائی تعلیمی پروگرام ،  سرکاری ٹرانسپورٹ اور  ای  نقل و حرکت  جیسے  موضوعات پر  تبادلہ خیال کیا۔

  نائب صدر جمہوریہ   نے کوسٹاریکا  کے شہر  سان جوس  میں  ہندستانی   برادری سے خطاب کیا اور  کوسٹاریکا کے   ہند نژاد اراکین   کو مبارک باد دی جنہوں نے   اپنے اور بھارت کے  لئے  نیک نامی     کمائی ہے   کیونکہ    ان میں  اعلی    پیشہ وارانہ ہنر  اور اہلیت ہے۔

جناب نائیڈو نے مزید کہا کہ  بھارت زمانہ قدیم سے ہی امن اور عدم تشدد کا  پیروکار رہا ہے ۔ انہوں نے  دہشت گردی پھیلانے والی تخریبی طاقتوں کی پرزور مذمت کی    جو  ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے اور  ترقی   سے ہماری توجہ   کو  ہٹانے کی کوشش کرر ہے ہیں۔   انہوں نے زور دے کر کہا کہ     اگر  دہشت  گردی  بلا کسی روکاٹ کے جاری رہتی ہے تو   امن قائم نہیں ہوگا۔ 

کوسٹا ریکا   کو ایک امن دوست ملک قرار دیتے ہوئے    نائب ْصدر  جمہوریہ نے   دہشت گردی کے عفریت  کا  عالمی سطح پر متحد ہوکر   جواب دینے کی اپیل کی۔    انہوں نے     بین  الاقوامی دہشت گردی سے متعلق    اقوام متحدہ  کے جامع  فیصلے   کے ذریعہ      دہشت گردوں کے خلاف  عالمی  سطح پر  ٹھوس کارروائی کرنے کی اپیل کی۔  

جناب نائیڈو نے   عالمی برداری سے   دہشت گردی کے    تیزی سے ہوتے ہوئے خطرات کو تسلیم کرنے  اور   ہر شکل میں  دہشت گردوں کو  روک لگانے اور  انہیں الگ تھلگ کرنے کی اپیل کی  ۔   انہوں نے دنیا کو درپیش اس چیلنج   کا عالمی سطح پر  موثر انداز میں مقابلہ کرنے کی اپیل کی۔

   انڈیا –کوسٹاریکا  بزنس فورم میں   نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ    بھارت اور کوسٹا ریکا    فارماسیوٹیکلز   اور بائیوٹکنالوجی  ،   ڈیجیٹل اور ٹیلی مواصلات   ،  زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی   ،  قابل احیا توانائی   ، خلائی تحقیق اور  آب و ہوا کی تبدیلی جیسے شعبوں  میں اشتراک میں کرسکتے ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ جناب ونکیا نائیڈو کوسٹاریکا کے صنعت کاروں اور انجینئروں کی سخت محنت اور کاروبار کی ستائش کی۔انہی افراد نے کوسٹا ریکا کو ایک اہم معیشت اور وسطی امریکہ میں سروسز سیکٹر کے لئے سرکردہ مرکز بنایا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کوسٹاریکا سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام ہے اور یہ ملک ہندوستانی سیاحوں کے لئے   بھی سیاحتی سرکٹ بن سکتا ہے۔

یونیورسٹی فار پیس کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ کو‘‘ہندوسان میں قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور پائیدار ترقی’’میں اہم تعاون کے لئے اقوام متحدہ کے ذریعے قائم کردہ یونیورسٹی فار پیس کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی۔

ڈگری کو قبول کرتے ہوئے اپنی تقریر میں جناب نائیڈو نے کہا کہ ‘‘اعزازی ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری انفرادی سطح پر  مجھ سےکہیں زیادہ میرے ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے۔یہ ایک ایسا اعزاز ہے جو ایک ملک کو ، ایک تہذیب اور ایک ثقافت کو دی گئی ہے، جو کہ ابتدائے آفرینش سے ہی امن کا حامی اور مستقل چیمپئن ہے۔جب دنیا امن کے غیر معمولی پیامبر گاندھی جی کے 150ویں سالگرہ منارہی ہے، اس موقع پر یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔’’

نائب صدر جمہوریہ کے دونوں ملکوں کے اس دورے سے خطے کے اہم ممالک تک ہندوستان کی رسائی میں  مزید بہتر ہوئی ہے۔ ان کایہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری ، آئی سی ٹی، قابل تجدید توانائی بشمول ہائیڈل انرجی ،  تعلیم،  حفظان صحت،  خلا اور عوام سے عوام کے رابطے جیسے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے موقع فراہم کرے گا۔

دونوں ملکوں کے ان کے دورے کے دوران آپسی مفادات کے متعدد شعبوں  کے علاوہ، دوطرفہ علاقائی اور کثیر جہتی شعبوں میں نہایت سودمند اور خوشگوار باہمی تبادلے ہوئے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( م ن  ۔  وا ۔ ش س ۔ م ع ۔  ن ع ۔ ج ۔ ع ا  )      ( 08 – 03 – 2019 )

U. No.1512

 


(ریلیز آئی ڈی: 1568581) وزیٹر کاؤنٹر : 105
یہ ریلیز پڑھیں: English