وزارت دفاع

ایس او ایس سی کے چیئرمین اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا نے 12 سے 15 مارچ 2019 کے دوران برطانیہ کا دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2019 1:43PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AdmiralSunilLanbaChiefoftheNavalStaffKDRL.jpg

نئی دہلی،11مارچ ۔ پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی ، چیئرمین سی او ایس سی اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا 12 سے 15 مارچ 2019 کے درمیان برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ بھارتی بحریہ کے  رائل نیوی (آر این) کے ساتھ روایتی رابطہ ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اضافے کیلئے مختلف دفاعی فورموں کو ادارہ جاتی بنائے جانے کے بعد سے جاری ہے۔ 1995 میں  بھارت برطانیہ دفاعی مشاورتی گروپ  (ڈی سی جی) اور  فوج کے ذیلی گروپ (ایم ایس جی  )کی تشکیل کے ساتھ ہی   تعاون کا دوہرا ڈھانچہ دفاعی تعاون کے مختلف میدانوں میں پیش رفت کیلئے  قائم کیا گیا تھا۔ ستمبر 2004 میں  دونوں ملکوں نے  ایک دفاعی شراکت داری سے متعلق  معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں دفاعی تعاون پر خاص توجہ دی گئی تھی۔ فوجوں کے درمیان عملے کی بات چیت سے متعلق فورم نے ایک  ایگزیکٹیو قائمہ گروپ کا ذکر کیا ہے جو دونوں مسلح فوجوں کے درمیان تعاون میں اضافے کا ابتدائی نظام ہے۔

بھارتی بحریہ اور رائل نیوی  بحر ہند  بحریہ سمپوزیم  (آئی او این ایس ) میں شراکت دار ہیں جو بحریہ سے متعلق ایک تعاون ہے جس کا تصور  2008 میں بھارتی بحریہ نے  پیش کیا تھا اور اس کی قیادت بھی کی تھی۔  آر این  نے  نومبر 2018 میں کوچی میں آئی او این ایس کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لیا۔ دوطرفہ بحری مشق کونکن دونوں بحریاؤں کے درمیان کام کاج کا ایک اہم   رابطہ ہے  جو ہر سال باری باری بھارت اور برطانیہ کے ساحل سے کچھ دور منعقد کی جاتی ہے۔  دونوں بحریاؤں نے تربیت ،اصولی تصورات اور بحریہ  کے اختیارات  کے بارے میں  بیداری  جیسے بہت سے معاملات پر تال میل بھی  قائم رکھا ہوا ہے۔

سی او ایس سی  کے چیئرمین او ربھارتی بحریہ کے  سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا  کے اس آئندہ دورہ  سے موجودہ بحری تعاون سے متعلق اقدامات کو جامعیت ملے گی  اور نئے موقعوں کی گنجائش کی معلومات حاصل ہوگی۔ ایڈمرل کے برطانیہ کے دورے کا مقصد مستقبل کے اس خاکے کو آگے لے جانا ہے جسے نومبر 2015 میں  وزیراعظم کے برطانیہ میں قیام کے دوران  پیش کیا گیا تھا۔

تین روزہ دورے میں  ایڈمرل سنیل لامبا لندن میں برطانیہ کے  دفاعی سربراہ  اور فرسٹ سی لارڈ  اور رائل نیوی کے  بحری سربراہ  کے ساتھ  پورٹس ماؤتھ میں  بات چیت ہوگی۔ ایڈمرل سنیل لامبا  لندن میں دفاعی مطالعات کے بین الاقوامی ادارے (آئی آئی ایس ایس) کا دورہ  کریں گے اور  ایڈنبرگ میں رائل ایڈنبرگ ملٹری  ٹیٹو کے  منتظمین کے ساتھ بات چت کریں گے۔

 

 

 ( م ن ۔اس ۔ ع ن (

U. No.

1536


(ریلیز آئی ڈی: 1568543) وزیٹر کاؤنٹر : 130
یہ ریلیز پڑھیں: English , Marathi , हिन्दी