پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نے سعودی عرب کے توانائی ، صنعت اور معدنیاتی وسائل کے وزیر سے ملاقات کی

Posted On: 10 MAR 2019 10:16AM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 11 مارچ ؍تیل اور قدرتی گیس اور ہنر مندی فروغ اور انٹر پرینیورشپ کے وزیر جناب دھر میندر پردھان نے نئی دلّی میں سعودی عرب کے توانائی ، صنعت اور معدنیاتی وسائل کے وزیر اور سعودی آرامکو کے چیئر مین عزت مآب جناب خالد اے الفلیح سے ملاقات کی ۔
یہ میٹنگ رواں سال فروری میں سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے پہلے سرکاری دورے کے بعد منعقد ہوئی ہے ۔
یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں سرگرم مصروفیات کا آئینہ دار ہے ۔ سعودی عرب بھارت کو خام تیل اور ایل پی جی سپلائی کرنے والا دوسرا سب سے بڑا فراہم کنندہ ہے ۔ 2017-18 کے دوران سعودی عرب سے بھارت کے لئے خام تیل کی در آمدات 36.8 ایم ایم ٹی تھیں جو کہ ہماری کل در آمدات کا 16.7 فیصد ہیں ۔
ملاقات کے دوران جناب پردھان نے دنیا میں خام تیل کی پیداوار کے معاملے میں سرکردہ رول ادا کرنے اور عالمی تیل بازار میں سپلائی کا توازن بر قرار رکھنے کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے عالمی رجحان پر تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اوپیک + کٹس کے پس منظر میں بھارت کے لئے خام تیل اور ایل پی جی کی بلا روک ٹوک سپلائی کی ضرورت پر زور دیا ۔ دونوں وزراء نے عالمی تیل مارکیٹ پر حالیہ جغرافیائی سیاسی منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں وزراء نے تیل اور گیس کے بھارتی شعبے میں متعدد سعودی سرمایہ کاری تجاویز کا بھی جائزہ لیا ۔ دونوں وزراء نے گزشتہ ماہ سعودی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے دورے کے دوران تیل اور گیس کے شعبے میں لئے گئے فیصلوں پر جلد عمل در آمد کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1534

 



(Release ID: 1568535) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi