امور داخلہ کی وزارت

نیشنل کرائم ریکارڈس بیورو کے34 واں یوم تاسیس کی تقریبات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAR 2019 1:18PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 11 مارچ ؍نیشنل کرایم ریکارڈس بیورو ( این سی آر بی ) 11 مارچ ، 2019 کو اپنا 34 واں یوم تاسیس منا رہا ہے ۔ مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا اس تقریب میں مہمان خصوصی اور آئی بی کے ڈائرکٹر جناب راجیو جین اس تقریب میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے ۔


اس موقع پر ایک ثقاافتی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں این سی آر بی کا اسٹاف ، ان کے کنبے کے افراد اور مہمانان ’’ نرتیہ منجری ‘ کی جانب سے پیش کئے جانے والے رقص کے پروگرام سے محظوظ ہوں گے ۔


1986 میں قائم شدہ این سی آر بی انفارمیشن تکنالوجی کے ذریعہ بھارتی پولیس کو با اختیار بنانے کے لئے ذمہ دار ہے اور ساتھ ہی ملک بھر کے جرائم کے اعداد و شمار اکٹھا کرنا ، انہیں سنبھال کر رکھنا اور اس کا تجزیہ کرنا بیورو کی ذمہ داری ہے ۔


این سی آر بی جرائم ، حادثات ، خود کشی کے واقعات اور پالیسی امور اور تحقیق کے لئے جیل خانوں کے بارے میں مصدقہ اعداد و شمار فراہم کرانے والی نوڈل ایجنسی ہے ۔ علاوہ از ایں این سی آر بی ملک میں فنگر پرنٹ ماہرین کو سند فراہم کرانے سمیت فنگر پرنٹ امور سے متعلق بھی اپیکس نوڈل ایجنسی بھی ہے ۔

 


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1533

م ۔ ر ۔ ر۔


(ریلیز آئی ڈی: 1568525) وزیٹر کاؤنٹر : 65
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी