بجلی کی وزارت
وزیر اعظم نے بکسر اور خورجہ تھرمل پاور پلانٹوں کا سنگ بنیاد رکھا
Posted On:
09 MAR 2019 6:03PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 مارچ ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز گریٹر نوئیڈا سے بکسر اور خورجہ تھرمل پاور پلانٹوں کا ڈیجیٹلی طور پرسنگ بنیاد رکھا ۔ 1320 میگا واٹ کی صلاحیت کے حامل یہ ہر دو پلانٹ بالترتیب بکسر ( بہار ) اور بلندشہر ( اتر پردیش ) میں واقع ہیں ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بکسر اور خورجہ کے ان تھرمل پاور پلانٹوں کو لانچ کئے جانے سے بھارت کی ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی اور اتر پردیش ، بہار اور دیگر پڑوسی ریاستوں میں بجلی کی دستیابی میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران بجلی کی پیداوار میں ملک نے زبردست جست لگائی ہے ۔
وزیر اعظم نے بجلی کے شعبے میں بھارت کی ترقی و فروغ میں ضمن میں کی گئی پہل قدمیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجلی کی پیداوار کے ضمن میں چار پہلوں پر توجہ مرکوز کی ہے جن میں پیداوار ، ترسیل ، تقسیم اور کنکشن شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے نے ون نیشن ون گرڈ یعنی ایک قوم ایک گرڈ کو در حقیقت سچ ثابت کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے قابل تجدید توانائی کے شعبے کو ایک درست محرک بنایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ان کا سپنا ’ ایک ددنیا ، ایک سورج ، ایک گرڈ ‘ ہے
بجلی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب آر کے سنگھ نے بہار میں بکسر ، چوسا کے مقام پر سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے خطے کو متعدد فوائد حاصل ہوں گے ۔ اس سے خطے کی صنعتی ترقی کو تحریک حاصل ہو گی اور نو جوانوں کے لئے بالواسطہ اور بلا واسطہ ہزاروں روزگار کے موقع پیدا ہوں گے ۔
ایس جے وی این کے چیئر مین ا ور مینجنگ ڈائرکٹر جناب نند لال شرما نے توقع ظاہر کی کہ یہ پروجیکٹ تمام خطے کی مجموعی ترقی اور روزگار کی بھر پور فراہمی کے لئے کام کرے گا ۔ اس پروجیکٹ کے سال 2023-24 تک مکمل ہونے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
بکسر میں سنگ بنیاد کی تقریب کے پروگرام میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب اشونی کمار چوبے ، بہار کے توانائی کے وزیر جناب بجیندر پرساد یادواور علاقے کے عوامی نمائندگان کے علاوہ ایس جے وی این کے سینئر اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1524
(Release ID: 1568468)
Visitor Counter : 78