کارپوریٹ امور کی وزارتت
آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش کے لئے این سی ایل ٹی کی نئی بنچیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2019 5:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 مارچ / حکومت نے آندھرا پردیش میں امراوتی اور مدھیہ پردیش کے اندور میں نیشنل کمپنی لاء ٹرائبونل ( این سی ایل ٹی ) کی ایک ایک نئی بینچیں قائم کرنے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ یہ قدم بڑھتے ہوئے مقدمات کے وزن ، خصوصاً دیوالیہ پن اور دیوالیہ قرار دیئے جانے سے متعلق ضوابط ، 2016 کے تحت بڑھتے ہوئے مقدمات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ۔
امراوتی میں قائم ہونے والی بینچ کا دائرۂ اختیار ریاستِ آندھرا پردیش میں ہو گا اور اندور بینچ کا دائرۂ اختیار مدھیہ پردیش میں ہو گا ۔ فی الحال آندھرا پردیش حیدر آباد میں واقع این سی ایل ٹی بینچ کے تحت آتا ہے اور مدھیہ پردیش ، احمد آباد میں قائم این سی ایل ٹی کے دائرۂ اختیار میں ہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ نئی بنچوں کے قیام سے مقدمات کا تیز رفتار فیصلہ ممکن ہو سکے گا ۔
این سی ایل ٹی کمپنیز ایکٹ ، 2013 کے تحت تشکیل دی گئی ہے اور اس نے کمپنیز ایکٹ ، 2013 سے متعلق تنازعات سے نمٹنے کے لئے مقررہ مدت کی قانونی چارہ جوئی کا میکنزم فراہم کیا ہے ۔ یہ بینچ دیوالیہ پن اور دیوالیہ قرار دیئے جانے سے متعلق ضوابط ، 2016 اور ایل ایل پی ایکٹ 2008 کے تحت آنے والے مقدمات کی سماعت بھی کرتی ہے ۔ ایکٹ کے تحت اس بات کی گنجائش شامل ہے کہ حکومت ، جس قدر تعداد میں چاہے ، اتنی تعداد میں ایک صدر اور اراکین کا تقرر کر سکتی ہے ۔ فی الحال 17 جوڈیشل اراکین اور 10 تکنیکی اراکین مصروفِ عمل ہیں ۔ فی الحال نئی دلّی کی پرنسپل بینچ سمیت اور اس کے علاوہ ، حال ہی میں جے پور ، کوچی اور کٹک میں قائم کی گئیں تین بینچوں سمیت این سی ایل ٹی کی 14 بنچیں قائم ہو چکی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U. No. 1510
(ریلیز آئی ڈی: 1568362)
وزیٹر کاؤنٹر : 132