وزارات ثقافت

وزیر اعظم کل اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے انسٹی ٹیوٹ  آف آرکیالوجی کا افتتاح کریں گے

Posted On: 08 MAR 2019 4:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،08 مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 9مارچ 2019ء کو دوپہر بارہ بجے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں پنڈت دین دیال اُپادھیائے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کا افتتاح کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور تہذیب و ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اور ماحولیات و جنگلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم مودی انسٹی ٹیوٹ کے احاطے میں نصب پنڈت دین دیال اُپادھیائے کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا سنگ بنیاد وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے پنڈت دین دیال اُپادھیائے کی 100ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران 28 اکتوبر2016ء کو سنگ بنیاد رکھا تھا۔

انسٹی ٹیو ٹ آف آرکیالوجی(آئی اے) وزارت تہذیب و ثقافت کے تحت بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ کی تعلیم شاخ ہے۔انسٹی ٹیوٹ میں طلباء کو امدادی ، جوش و ولولہ سے بھرپور اور چیلنج بھرا تعلیمی ماحول مہیا کرایا جاتا ہے، جو انہیں آرکیالوجی کے شعبے میں اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کے قابل بناتا ہے۔یہ انسٹی ٹیوٹ آرکیالوجی کے مختلف شعبے سے متعلق پیشہ وارانہ ورکشاپ کا انعقاد بھی کرتا ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ کا سب سے اہم مقصد طلباء کو آرکیالوجی کے شعبے میں انہیں عمدگی حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

یہ جدید ترین انسٹی ٹیوٹ جو 289کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 25 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں تعمیر کیا گیا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کی 3 اسٹار الٹرا ماڈل  گرین بلڈنگ تمام  جدید ترین ٹیکنالوجیوں سے آراستہ ہے۔انسٹی ٹیوٹ میں ایک آڈیٹوریم  جس کی ہزار افراد کے بیٹھنے کی صلاحیت ہے، ایک اوپن ایئر تھیٹر اور ایک آرکیالوجیکل میوزیم ہے۔

بھارت کے آرکیالوجی سروے  ( اے ایس آئی) کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی (آئی اے)، آرکیالوجی  اور آرکیالوجی سے متعلق سرگرمیوں  میں ٹریننگ دیتی ہے۔1985ء میں انسٹی ٹیوٹ کو 24 تلک مارگ نئی دہلی کی ایک قدیمی عمارت میں منتقل کردیا گیا تھا اور بعد ازاں اسے دہلی کے لال قلعہ میں منتقل کردیاگیا۔یہ محسوس کیا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ میں دستیاب جگہ ٹریننگ دینے، تحقیقی سرگرمیاں انجام دینے، آرکیالوجیکل (آثار قدیمہ) اور کھدائی سے متعلق مطالعات ؍سرگرمیاں انجام دینے کے لئے کثیر شعبہ جاتی انسٹی ٹیوٹ کی اپنی بڑھتی ڈیمانڈ کی تکمیل کے لئے ضرورت سے زیادہ تربیتی تحقیق اور آثار قدیمہ سے متعلق ، نیز متعلقہ سرگرمیاں پورے طورپر انجام دینے کے لئے اے ایس آئی نے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 4.77کروڑ روپے کی لاگت سے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں 25 ایکڑ اراضی خریدی ہے۔

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 1506



(Release ID: 1568356) Visitor Counter : 85


Read this release in: Malayalam , English , Hindi