ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

 کابینہ نے تیستا مرحلہ  - VI کے ایچ ای پروجیکٹ ( 4x125 میگا واٹ ) سکم کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،07 مارچ  / اقتصادی امور سے وابستہ کابینہ کمیٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں  میسرز لینکو  تیستا ہائیڈرو پاور لمیٹیڈ  ( ایل ٹی  ایچ پی ایل )  کے حصول کے لئے سرمایہ کاری اجازت  اور  این ایچ پی سی لمیٹیڈ کے ذریعے سکم میں تیستا مرحلہ VI ایچ ای پروجیکٹ کے بقایہ  کام کو عملی جامہ پہنانے  کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

          اس پروجیکٹ کو  ( جولائی ، 2018 ء کی قیمتوں کی سطح پر ) 5748.04 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے عملی جامہ پہنایا جائے گا ، جس کے تحت  ایل ٹی ایچ پی ایل کے حصول کے لئے  907 کروڑ روپئے کی بولی پر مشتمل رقم اور  3863.95 کروڑ روپئے  بقایہ کام کے تخمینے کی رقم بھی شامل ہے ، جس کے تحت دورانِ تعمیر عائد ہونے والے سود  اور غیر ملکی عنصر کو بھی شامل کیا گیا ہے ، جو  977.09 کروڑ روپئے کے بقدر ہے ۔ 

          تیستا مرحلہ VI ایچ ای پروجیکٹ سکم کے تحت موضع سروانی میں عملی جامہ پہنائی جانے والی  رواں دریا اسکیم کے تحت آنے والا پروجیکٹ ہے ،  جس میں  جگہ جگہ پر پانی کو روک کر  تیستا ندی کے طاس میں  دستیاب مضمرات کو بجلی  پیدا کرنے کے لئے بروئے کار لایا جائے گا ۔  اس کے تحت دریائے تیستا پر  26.5 میٹر بلند پشتہ آر پار تعمیر کیا جائے گا  ۔ گھوڑے کی نعل کی شکل کی دو ہیڈ  ریس سرنگیں تعمیر کی جائیں گی ، جن کا قطر 9.8 میٹر اور طوالت 13.76  کلو میٹر کے بقدر ہو گی  ۔ اس کے تحت ایک زیر زمین پاور ہاؤس بھی تعمیر ہو گا ، جس میں چار اکائیاں ہوں گی اور ہر ایک اکائی 125 میگا واٹ پر مشتمل ہو گی ۔

          یہ پروجیکٹ  90 فی صد قابل انحصار برس میں 2400 ایم یو بجلی پیدا کرے گا ، جس کی تنصیبی صلاحیت 500 میگا واٹ   ( 4x125 میگاواٹ ) کے بقدر ہو گی ۔

          اس پروجیکٹ کو عملی جامہ پہناکر  سِنک لاگت کا استعمال بھی کیا جا سکے گا اور وہ  سرمایہ کاری ، جو اب تک کی گئی ہے ، اس کا استعمال توانائی کی فراہمی کے لئے  کیا جائے گا ۔ مزید براں ، بولی میں لگائی جانے والی رقم کا استعمال بینکوں کے واجبات کی ادائیگی اور مالی اداروں کے  واجبات ادا کرنے کے لئے کیا جائے گا ۔ یہ پروجیکٹ  توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرے گا  ۔ گرڈ کی ضروریات کی تکمیل کرے گا اور ریاست سکم  کے  ترقیاتی عمل کو مہمیز کرے گا ۔

 

 ( م ن  ۔  ع ا  )      ( 07 – 03 – 2019 )

U. No. 1471

 



(Release ID: 1568074) Visitor Counter : 51


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali