کابینہ

پیشہ ورانہ سیفٹی اور صحت کےشعبہ میں تعاون کے سلسلہ میں بھارت اور جرمنی کے درمیان مفاہمت کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 07 MAR 2019 2:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7  مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں پیشہ ورانہ  سیفٹی  اور صحت (او ایس ایچ ) کےشعبہ  میں تعاون  کے سلسلہ  میں بھارت اور جرمنی  کے درمیان  مفاہمتی عرضداشت    (ایم او یو) کو کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔ ایم او یو کی 13 نومبر 2018 کو تجدیدہوئی تھی۔

فوائد:

اس شعبے میں تعاون سے اب تک   معاشی سرگرمیوں کے  مختلف شعبے  پیشہ ورانہ   سیفٹی   اور صحت کے   مختلف  پہلوؤں سے متعلق    جدید تربیتی  ٹکنیک اپنانے میں مدد ملی ہے۔    ایم او یو کے تحت  جرمن سوشل ایکسیڈینٹ   انشورنس   (ڈی جی  یو وی)، بین الاقوامی  سوشل   سیکورٹی ایسوسی ایشن    (آئی ایس ایس اے) ،  او ایس ایچ کے چیلنجوں خصوصاً تعمیراتی اور   مینوفیکچرنگ شعبے میں ان چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے معلومات  لایا ہے۔  ا س سے  کثیر تعداد میں افرادی قوت کا ان کی سیفٹی اور صحت کی حالت کو بہتر بناکر نیز  ان کا  پیشہ وارانہ    حادثات اور امراض سے بچا کر   کافی فائدہ ہوا ہے۔   اس تعاون کے نتیجے میں   ڈائریکٹوریٹ جنرل   فیکٹر ایڈوائس سروس  اینڈ  لیبر انسٹی ٹیوٹ    (ڈی جی   ایف اے ایس ایل آئی)  کی صلاحیت   سازی ہوئی ہے اور او ایچ ایس اے کے شعبے میں     وزارت محنت سے متعلق   دفاتر   اور تکنیکی شعبے  نیز  کی چیف انسپکٹر آف فیکٹری آفیسرس   (سی آئی ایف ) کی صلاحیت بہتر ہوگی۔  ابھرتے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے  معائنہ کا نظام مستحکم ہوگا، او ایس ایچ کے شبعے میں  اعلی تحقیق کے لئے تجربے گاہوں کا  اپگریڈیشن ہوگا   ، او ایس ایچ کے بیان وضع ہوں گے اور  ہندستانی    ورک فورس کی حالت کو بنانے کے لئے سیفٹی کا کلچر  پیدا ہوگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 م ن ۔ش س  ۔ ج۔

U- 1436



(Release ID: 1567947) Visitor Counter : 59