سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے ناگپور میں انٹرموڈل اسٹیشن کے فروغ اور رکھ رکھاؤ کے لئے سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 06 MAR 2019 3:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،06 ؍ مارچ،سڑک ٹرانسپورٹ ، شاہراہوں  ، جہاز رانی  اور  آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ناگپور میں  اجنی ریلوے اسٹیشن  پر  انٹر ماڈل اسٹیشن  ، آئی ایم ایس  کے فروغ اور رکھ رکھاؤ  کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ آئی ایم ایس  مسافروں کا ایک  ٹرمنل بنیادی ڈھانچہ ہے جس میں  آمد و رفت کے مختلف ذرائع جیسے  ریل  ، سڑک ، تیز رفتار عوامی  آمد و رفت کا نظام  (ایم آر ٹی ایس)  ، بس  ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)  اور  نقل و حمل و آمد ورفت کے  دیگر  ذرائع  دستیاب ہیں ۔ یہ انٹر ماڈل اسٹیشن  مسافروں کو  اسٹیشن کے احاطہ سے باہر نکلے بغیر  آمد ورفت کے  مختلف  ذرائع  کو بدلنے  کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے  شہروں اور قصبوں میں  آمد ورفت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے  نئے نئے طریقے  اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے  منصوبہ بندی کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ  شہر میں  آمد ورفت کے وسائل  کو مربوط کرنے ، شہر سے باہر  آنے جانے  اور  مسافروں کی آمد  ورفت  میں  ٹریفک کی رکاوٹوں کو دور کرکے شہروں میں  بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے  پر توجہ مرکوز کریں۔ وزیر موصوف نے  آمد ورفت کے مختلف ذرائع  اور  دستیاب بنیادی ڈھانچے  کو مربوط کرکے مسافروں کے لئے  بہتر سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔

آئی ایم ایس  میں  عالمی سطح کی سہولیات  جیسے  مختلف ذرائع کے لئے مربوط ٹکٹ کاؤنٹر  ، روانگی کے پلیٹ فارم  ، ٹریولیٹرس ، لفٹ، شاندار انتظار گاہیں ، خوردہ دکانیں ، کھانے کے  مقام وغیرہ  شامل ہیں ، جو  مسافروں کی آمد ورفت کے دوران  سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ اسٹیشن سال 2050 کی ضروریات کو نظر میں رکھتے  ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں  یومیہ  3.24 لاکھ مسافر وں  کی گنجائش  ہے۔ اس پروجیکٹ پر  1588.81 کروڑ روپے  کی لاگت آئے گی جس میں  آئی ایم ایس ناگپور  کے فروغ  میں ریلوے کے کوارٹروں کو دوسری جگہ تعمیر کرنے  اور  ڈھانچے تعمیر کرنے کے لئے  1288.81 کروڑ روپے خرچ ہوں گے جبکہ آئی ایم ایس ناگپور  تک سڑک  رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے  300 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

پروجیکٹ میں ماحول دوست عمارت کی تعمیر  شامل ہے، جس کی چھت  اس ڈیزائن سے تیار کی جائے گی جس میں بارش کے پانی کو یکجا کیا جاسکے  اور  توانائی  کے استعمال میں مجموعی طور پر کمی لانے کی خاطر  شمسی پینل نصب کئے جاسکیں۔ اس کمپلیکس میں عالمی درجے کی سہولیات  فراہم کی جائیں گی، جیسے مربوط ٹکٹ کاؤنٹر ، خوردہ دکانیں ، روانگی کے پلیٹ فارم ، ٹریولیٹر س ، اسکلیٹرس ،  لفٹیں، شاندار ویٹنگ رومس وغیرہ۔ اس سمیں  ایک ہزار کاروں  کے لئے پارکنگ کا انتظام ہوگا جبکہ 148  بسوں کے رکنے کی جگہ اور  انہیں گھمانے کے لئے مربوط سڑکیں دستیاب ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZM4N.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OXZT.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-وا- ق ر)

U-1409



(Release ID: 1567654) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi