نیتی آیوگ

نیتی آیوگ اسپائریشنل اضلاع میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ سے متعلق کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 05 MAR 2019 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05  مارچ2019؍ٹرانسفارمیشن آف اسپائریشنل ڈسٹرکٹس پروگرام یعنی اسپائریشنل اضلاع کے پروگراموں میں یکسر تبدیلی کو ہندوستان کے گلوبل سسٹینیبل  ڈیولپمنٹ گولس (ایس ڈی جی) یعنی آفاقی پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے ہندوستان کی کوششوں کے ساتھ جوڑتے ہوئے نیتی آیوگ اسپائریشنل اضلاع میں ایس ڈی جی کے نفاذ سے متعلق ایک کانفرنس منعقد کررہا ہے۔

اس کانفرنس میں کلیدی ایس ڈی جی اور بہترین طور طریقوں پر غوروخوض کیا جائے گا، تاکہ مذکورہ اہداف کو حاصل کیاجاسکے۔ ساتھ ہی ساتھ صحت ،تعلیم اور آبی وسائل جیسے کلیدی موضوعات کے سلسلے میں ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس کے  معاملے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرکرنے والے ریاستی نمائندے اس  کانفرنس میں پریزینٹیشن بھی دیں گے۔

نیتی آیوگ تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے والے ان 18اضلاع کی قدر افزائی بھی کرے گا، جنہیں نومبر 2018ءسے جنوری 2019ء کے دوران  چمپئن آف چینج  ڈیش بورڈ پر حاصل کئے گئے ڈیلٹا رینکنگ کی بنیاد پر اضافی فنڈ دیا جائے گا۔

یہ ڈیلٹا رینکنگ  صحت و تغذیہ ، زراعت اور آبی وسائل ، تعلیم ، فروغ ہنرمندی اور مالی شمولیت و بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بحیثیت مجموعی بہتر کارکردگی کی عکاس ہے۔

نیتی آیوگ کے، سی ای او  جناب امیتابھ کانت  اختتامی اجلاس کی صدارت کریں گے اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اضلاع کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ اس کانفرنس میں فروغ انسانی وسائل کی وزارت کے محکمہ اسکولی تعلیم کی سیکریٹر مس رینا رے ، صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی سیکریٹری مس پریتی سودن، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت(ایم ڈی ڈبلیو ایس) کے سیکریٹری جناب پرمیشورن ایّر اور شماریات و پروگرام نفاذ  کی وزارت(ایم او ایس پی آئی)کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ متعلقہ محکموں کے پرنسپل سیکریٹریز ، سبھی 112اسپائریشنل اضلاع کے مرکزی افسران کے بھی اس کانفرنس میں شریک ہونے کی توقع ہے۔

 

م ن۔م م۔ن ع

U: 1396



(Release ID: 1567552) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi