امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہند- بنگلہ دیش سرحد اسمارٹ فینسنگ کا آغاز کیا،غیرقانونی دراندازی کے خلاف ایک مؤثر مزاحم

Posted On: 05 MAR 2019 4:59PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی۔05؍مارچ۔جامع مربوط سرحدی بندوبست نظام  (سی آئی بی ایم ایس) کے ہند۔ بنگلہ دیش سرحد  (61 کلو میٹر)  اور  ہند۔ پاک سرحد (10 کلو میٹر)  پر  تقریباً 71 کلو میٹر کا احاطہ کرتے ہوئے دو پائلٹ پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں۔ سرحد کے  تقریباً 1955 کلو میٹر کا احاطہ کرتے ہوئے  اسٹیج 2 اور اسٹیج 3 پر کام کرنے کیلئے  اب اسٹیج تیار ہےجہاں عملی طور پرخاردار تار نہیں لگے ہوئے ہیں۔ سی آئی بی ایم ایس پروجیکٹ کافی حد تک غیرقانونی دراندازی منشیات  کی اسمگلنگ  ، انسانی اسمگلنگ اور سرحد پار کی دہشت گردی جیسی  سرحد کے اس پار کے جرائم کا پتہ لگانے اور انہیں کنٹرول کرنے میں بی ایس ایف کی صلاحیت کو کافی حد تک بہتر بنائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج آسام کے ڈھبری ضلع میں ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر جامع مربوط  سرحدی بندوبست نظام (سی آئی بی ایم ایس) کے تحت  پروجیکٹ بولڈ – کیو آئی ٹیسرحدی الیکٹرانیکلی  ڈومینیٹڈ کیو آر ٹی انٹر سیپشن ٹیکنیک   کا افتتاح کیا۔ میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اس سے پہلے ستمبر 2018 کے مہینے میں جموں میں  سی آئی بی ایم ایس پروگرام کے تحت بنائے گئے اسمارٹ بارڈر فینسنگ کے دو پائلٹ پروجیکٹ چالو ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مدت کے عرصے میں مکمل  بارڈر کااحاطہ کیا جائیگا۔ 

ڈھبری میں جہاں  بولڈ – کیو آئی ٹی پروجیکٹ دریا کے قریب کی سرحد کے پاس نافذ کیا گیا ہے۔ یہ ممکن نہیں تھا کہ سرحدی  باڑ تعمیر ہو۔ ڈبھری میں 61 کلو میٹر سرحدی علاقہ ،جہاں  دریائے برہمپتر بنگلہ دیش میں داخل ہوتا ہے ، وسیع  چار لین اور بے شمار  ریور چینلس پر مشتمل ہے۔  اس طرح اس علاقے میں سرحدی نگرانی کرنا ایک چیلنجنگ کام ہے ، خاص کر رینی سیزن کے دوران۔   ان مسائل سے نمٹنے کیلئے  داخلی اُمور کی وزارت نے  گراؤنڈ پر تعینات بی ایس ایف کی افرادی قوت کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے تکنیکی سولوشن کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی آئی بی ایم ایس کے حصے کے طور پر یہ دونوں پروجیکٹ شروع کیے گئے تھے۔ اس پروجیکٹ کے نفاذ سے افرادی قوت کے یکجہتی میں مدد ملے گی۔ سینسرس نیٹورک انٹلیجنس اور کمانڈ کنٹرول میں  مدد ملے گی  جس سے  مختلف سطحوں پر صورتحال میں بہتری آئے گی۔ سی آئی بی ایم ایس میں جدید نگرانی ٹیکنالوجیز تھرمل امیجرس انفراریڈ اور لیزر پر مبنی  انٹروڈر الارمس ، ہوائی نگرانی کیلئے ایرواسٹیٹس کی رینج کی تعیناتی شامل ہے جو دراندازی کی کوشش کا پتہ لگانے  اور دریا کے آس پاس کے سرحدی علاقوں کے تحفظ میں  مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ سونر سسٹم  دریاکے آس پاس کے سرحدی علاقوں، فائبر آپٹکس سینسرس اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم  کا تحفظ کرسکے گا جو حقیقی وقت میں تمام نگرانی ڈیوائسس سے ڈاٹا حاصل کرسکیں گے۔   ہند۔ پاکستان  اور ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر سی آئی بی ایم ایس پروجیکٹ بی ایس ایف کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ح ا۔ع ن

U-1394


(Release ID: 1567534)
Read this release in: English , Hindi