ٹیکسٹائلز کی وزارت
ٹیکسٹائل کی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے نئی دلی میں تزئین کاری ہینڈ لوم ہاٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
05 MAR 2019 1:04PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج نئی دلی میں تزئین کاری ہینڈلوم کا افتتاح کیا
نئیدہلی5 مارچ ۔ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج نئی دلی میں تزئین کاری ہینڈ لوم ہاٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے این آئی ایف ٹی- ویژن این ایکس ٹی – ٹرینڈ فورکاسٹنگ پہل ، انڈین ٹیکسٹائل اور کرافٹ ری پوزیٹری اور ڈیزائن انوویشن اور انکیوبیشن کے تین پروجیکٹوںکا بھی آغازکیا ۔نئی دلی کے جن پتھ میں واقع ہاٹ ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے قائم کیا گیا ہے تاکہ مختلف ریاستوں کی مصدقہ ہینڈ لوم مصنوعات کو مارکیٹ مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔اس کے علاوہ سرکاری سیکٹر کے اداروںاور امداد باہمی کی سوسائٹیوںکو بھی مارکیٹ کے مواقع فراہم کرائے جاسکیں ۔اس کا اصل مقصد ہینڈ لوم ایجنسیوںکو بنیادی ڈھانچھے کا تعاون فرام کرنا ہے تاکہ ہینڈ لو م مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہوسکے اور وہ ملک بھر میں تیار کی گئی ہینڈ لوم مصنوعات کی نمائش کرسکیں ۔ٹیکسٹائل کی وزیر نے ا س موقع پر ایک کتابچہ ہینڈ لوم ٹیکسٹائل بائی اینرز کا بھی اجرا کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ اسمرتی ایرانی نے کہا کہ یہ تاریخ دوبارہ مرتب کرنے کی ایک کوشش ہے اور آرٹ کی تاریخ کو دوبارہ جِلأ دینے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ایف ٹی مصنوعی انٹلی جنس کے ذریعہ اپنا کام مکمل کرے گا۔ ٹیکسٹائل کی وزیر نے مزید کہا کہ حقیقی میوزیم نہ صرف صنعت اور ریسرچ اسکالروں کی مدد کرے گا بلکہ اگلی نسل کے لئے معلومات کو آگے لے جائے گا۔اس موقع پر ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت اجے ٹمٹا بھی موجود تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-1385
(Release ID: 1567499)
Visitor Counter : 121