مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

مختلف میٹرو اور ٹرانسپورٹ کے دیگر نظام کے ذریعہ بلاروک ٹوک سفر کے لئےسنگل کارڈ


احمد آبادمیں وزیراعظم نے ہندوستان میں ہی تیار کئے گئے پہلے ادائیگی پلیٹ فارم ’’نیشنل کامن موبلٹی کارڈ‘‘کا آغاز کیا

Posted On: 05 MAR 2019 1:31PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی5 مارچ ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے احمد آباد میں ایک تقریب کے دوران  ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل کے لئے ’ون نیشن ون کارڈ ‘  کا آغاز کیا۔ ون نیشن ون کارڈ ماڈل  پر مبنی  خود بخود کرایہ جمع کرنے کا نظام   ملک میں ہی تیار کیا گیا ہے۔یہ نیشنل کامن موبلٹی کارڈ  این سی ایم سی  ہندوستان میں  پنی نوعیت کا پہلا کارڈ ہے ۔ٹرانسپورٹ کے لئے ادائیگی کے نظام کو ملک میں  ہی تیار کیا گیا ہے جو ہندوستان کا پہلا نظام ہے اور یہ این سی ایم سی کارڈ   ،سویکار  ( سوچھلت کرایہ   خودبخود کرایہ جمع کرنے کا نظام)  اور  سواگت  (سوچھلت گیٹ  ) پر مشتمل ہے ۔یہ این سی ایم سی معیارات  پر مبنی ہے ۔

           یہ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیبٹ  / کریڈٹ / پری پیڈ  کارڈس ہیں اور گاہک   میٹرو  ،بس  ،سب اربن ریلویز ،ٹول ،پارکنگ ،اسمارٹ سٹی اور خردہ  سمیت  تمام  زمروںمیں ادائیگی کے لئے استعمال کرسکتا ہے ۔ فریقوں کو شامل کرنے کے لئے کم سے کم مالی جوکھم کے ساتھ سفر کی تمام ضرورتوں  میں  آف لائن لین دین کے لئے  یہ کارڈ  استعمال ہوسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ  کارڈ  میں جورقم ڈالی گئی ہے وہ سفر کی تمام ضرورتوں  میں استعمال ہوسکتی ہے ۔اس کارڈ کی دیگر خدمات میں   جو چیزیں شامل ہیں ان میں  ماہانہ  پاسز  ،سیزن ٹکٹ وغیرہ کی سہولت بھی شامل ہے ۔

          نیشنل کامن موبلٹی کارڈ (این سی ایم سی   ) خردہ خریداری کے علاوہ ملک بھر میں  مختلف میٹرو اور دیگر ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعہ بلاروک ٹوک  سفر کو آسان بنائے گا ۔یہ شہری امور اور مکانات کی وزارت کی ایک پہل ہے ۔ یہ کارڈ نقدادائیگی   ،نقد لین دین ، ٹیکس  کے لین دین   میں  بدعنوانی  ،نقدی مصالحت  سے وابستہ چیلنجوں سے نمٹے گا۔   ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے ذریعہ محتلف اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ خودبخودکرایہ جمع کرنے کا نظا م اے ایف سی  کا استعمال کرتے ہوئے کرایہ جمع کرنے کے عمل کو آٹومیٹک اور ڈجیٹائز  بنایا جاسکے ۔ ان آپریٹروں کے ذریعہ جاری کئے گئے کلوزڈ لوپ کارڈ  س   کے آغاز   میں  کافی حد تک کرایہ جمع کرنے کو ڈجیٹائز بنانے میں مدد کی ہے۔البتہ ان ادائیگی انسٹرومنٹس کا محدود استعمال آپریٹرز کے ذریعہ ڈجیٹل  اپنانے کو محدود رکھتا ہے۔

          گاہکوںکو مختلف استعمال کےلئے ان کثیر مقصدی کارڈوں کو لے جانے کی ضرورت  نہیں ہے ۔مزید یہ کہ سپر کوئک کانٹریکٹ لیس لین دین بلاروک ٹوک تجربے کو بہتر بنائے گا۔یہ  اعلیٰ ڈجیٹل ادائیگیوںمیں  بھی مدد کرے گا اور کلوز لوپ کارڈ لائف سائیکل مینجمنٹ کاسٹ میں  بچت کرے گا۔  بزنس انٹیلی جنس کے لئے  آپریٹروں کے ذریعہ رچ ڈاٹا ان سائڈس کا استعمال کیا جاسکتا ہے ،جس سے   کام میں  بہتری آئے گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا ۔رم

U-1382


(Release ID: 1567498)
Read this release in: English , Hindi , Bengali