وزیراعظم کا دفتر

کلاشنکوف ازالٹ رائفل کی تیاری کی روس ۔بھارت کی مشترکہ صنعت کے آغاز کے موقع پر منعقد ہ سرکاری تقریب کے مندوبین اورمہمان کے نام روسی وفاق کے صدرجناب ولادیمیرپتن کا پیغام

Posted On: 03 MAR 2019 6:08PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی’4مارچ : عزیزدوستو،

          کلاشنکوف ازالٹ رائفل کی تیاری کی روس ۔بھارت مشترکہ صنعت کے آغاز کے موقع پرمیں آپ سب کا خیرمقدم کرتاہوں ۔عسکری اورتکنیکی تعاون روایتی طورپر روس اوربھارت کے مابین خصوصی اور مراعات کی حامل کلیدی شراکت داری کاایک جزورہاہے ۔ تقریبا 7دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ہم بھارتی دوستوں کو قابل بھروسہ اور اعلیٰ کوالٹی کے حامل اسلحہ جات اور سازوسامان فراہم کرتے رہے ہیں ۔ بھارت میں ہمارے ملک کےتعاون سے تقریبا 170عسکری اورصنعتی سہولتیں قائم ہوئی ہیں ۔

          مذکورہ نئی مشترکہ صنعت تازہ ترین دوسوسیریز کی عالمی پیمانے پرمعروف کلاشنکوف ازالٹ رائفلیں مینوفیکچرکریگی اورآہستہ آہستہ پروڈکشن کا مکمل کام کلی طورپر مقامی کا حامل ہوجائیگا۔ بھارتی دفاعی صنعت کو یہ موقع حاصل ہوگاکہ وہ چھوٹے ہتھیاروں کے معاملے میں جدید روسی تکنالوجیوں پرانحصار کرتے ہوئے قومی سلامتی ایجنسیوں کی ضروریات کی تکمیل کرسکے گی ۔

          میں آپ کو یاد دلاناچاہتاہوں کہ گذشتہ برس ماہ اکتوبرمیں میرے دورہ بھارت کے دوران میرے ہم عہدہ اوردوست ،جناب مودی اورمیں نے اس ملک میں کلاشنکوف بنانے کے لئے ایک معاہدہ کیاتھا ،متعلقہ سرکاری معاہدے پرکم سے کم ممکن وقت میں دستخط کئے گئے تھے ۔ میں اس سلسلے میں روسی اوربھارتی ماہرین اور ان تمام افراد کے تئیں اظہارتشکرکرناچاہوں گا، جنھوں نے اس پروجیکٹ کو اتنی جلدی  عملی جامہ پہنانے میں اپناتعاون دیا۔

          مجھے پورایقین ہے کہ اس نئی صنعت کے آغاز سے بھارت مضبوط ترین دفاعی مضمرات کو تقویت حاصل ہوگی اور اس کے نتیجے میں قومی معیشت کی سائنٹفک اورصنعتی بنیادیں مضبوط ہوں گی ، تعلیمی استطاعت رکھنے والے افراد کو روزگارحاصل ہوگا اورپیشہ ورانہ تعلیم اور عملے کے تربیت کے کام کو بڑھاواملے گا۔ یہ پلانٹ بذات خود   ہمارے دونوں ممالک کے مابین دوستی اورتعمیری تعاون کی ایک دوسری علامت بن جائیگا۔ میں اپنی جانب سے اس مشترکہ صنعت کی تمام ترکامیابی کی تمناکرتاہوں ۔

**************



(Release ID: 1567278) Visitor Counter : 72