شہری ہوابازی کی وزارت

کابینہ نے گجرات  کے ہراسر ، راجکوٹ میں نئے  گرین فیلڈ ہوائی اڈہ کی ترقی کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 FEB 2019 10:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،28 فروری ،  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  سربراہی  میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  1405 کروڑ روپے  کی لاگت سے گجرات کے ہراسر راجکوٹ میں آلودگی سے پاک ایک نئے ہوائی اڈہ  کی ترقی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ 

راج کوٹ میں  موجودہ ہوائی  پر بری طرح  زمین دباؤ ہے  جہاں  صرف  236 ایکڑ زمین  ہے اور شہر کے بیچوں بیچ واقع ہوگی۔     رہائشی اور کمرشل عمارتوں  کے گھرے ہونے کی وجہ سے  اس ہوائی اڈہ کی  گنجائش کافی  کم ہے۔  مشرقی سمت  پر ہوائی اڈہ  کے  اطراف  اور ریلوے لائن اور ریاستی شاہراہ ہے جو رن وے کی توسیع کو روکتا ہے ۔ لہذا  شہر میں  ہوائی اڈہ کی توسیع کی کوئی   گنجائش نہیں ہے۔

   احمد آباد، سورت اور وڈوڈرہ کے بعد  راج کوٹ  ، گجرات  کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے  ۔ یہ  شہر گجرات کے سوراشٹر خطے کے وسط میں ہے اور  12 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کے ساتھ ہندستان میں  یہ 35واں  سب سے بڑا بھیڑ بھاڑ والا شہر ہے  ۔ یہ دنیا میں سب سے   تیزی سے ابھرتا ہوا22واں شہر ہے۔  

موجودہ  ہوائی اڈہ کے لحاظ سے رکاوٹوں اور مجبوریوں کو دیکھتے ہوئے ریاستی سرکار نے  راجکوٹ میں  آلودگی سے پاک ایک نئے ہوائی اڈہ کو فروغ دینے کا   ارادہ کیا ہے۔ گجرات سرکار نے   نئے ہوائی اڈہ کے لئے درکار  زمین کی نشاندہی کردی ہے اور   ایئر پورٹ   اتھارٹی آف انڈیاسے درخواست کی ہے  کہ وہ نئے ہوائی اڈہ کی  تعمیر و ترقی  کرنے ، اس کے رکھ  رکھاؤ   کے علاوہ  اس کو آپریٹ کریں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ ح ا ۔ ج۔

U-  1338

 


(ریلیز آئی ڈی: 1567100) وزیٹر کاؤنٹر : 69
یہ ریلیز پڑھیں: English