بجلی کی وزارت

ستلج جل وکاس نگم (ایس جے وی این) لمیٹیڈ کے ارون۔3 ہائیڈرو پروجیکٹ (نیپال کے حصہ) کے ترسیلی عنصر میں سرمایہ کاری کی تجویز کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 28 FEB 2019 10:55PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28 فروری 2019،           وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت  والی اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  جون 2017 کی قیمت کی سطح پر 1236.13 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ارون۔3  ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (نیپال کے حصے) کے ترسیلی عنصر  میں سرمایہ کاری کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

نیپال میں ارون۔3 ایچ ای  پی  میں پاور کی تیاری کے لئے نیپال کی حدود میں  لگائے جانے والے تقریباً 217 کلومیٹر  کی دھال کیبر (نیپال میں) کے راستے ڈیڈنگ (نیپال میں)۔ بتھناہا (بین الاقوامی سرحد) 400 کےوی،  ڈی/سی کی سرمایہ کاری کی موجودہ منظوری  دی ہے۔

پروجیکٹ کے ترسیلی عنصر کی تعمیر میں تقریباً 400 افرادی روزگار کے مواقع پر زور دیا گیا ہے۔

اثرات:

یہ پروجیکٹ بھارت کو اضافی بجلی فراہم کرے گا جس سے نیپال کے ساتھ معاشی رابطہ مستحکم ہوگا۔ پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی  نیپال کے دھال کیبر سے  بھارت کے مظفر پور ضلع کو بھیجی جائے گی۔

پس منظر:

ارون۔ 3 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (900 میگاواٹ) مشرقی نیپال کے  سنکھوا سبھا ضلع میں ارون ندی پر واقع ہے۔ ندی کے کنارے تقریباً 70 میٹر بلند کنکریٹ کا ڈیم قائم کیا گیا ہے اور 11.74 کلومیٹر کا ہیڈ ریس ٹنل ہے جس میں زیر زمین بجلی گھر ہے جس سے ندی کے بائیں کنارے  پر چاروں اکائیوں  میں سے  ہر ایک سے 225 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوگی۔

ایس جے وی این  لمیٹیڈ نے بین الاقوامی مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے ذریعہ یہ پروجیکٹ حاصل کیا ہے۔حکومت نیپال اور ایس جے وی این لمیٹیڈ نے بلڈ اون آپریٹ  اینڈ ٹرانسفر (بی او او ٹی) کی بنیاد پر  30 سال کے لئے مارچ 2008 میں  اس سلسلے میں ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے تھے۔ اس مدت میں پانچ سال کی تعمیری مدت شامل ہے۔ نومبر 2014 میں  ایک پروجیکٹ ڈیولپمنٹ ایگریمنٹ (پی ڈی اے) پر دستخط کئے تھے جس کے ذریعہ نیپال کو 25 سال تک رعایتی شرحوں پر مفت  21.9 بجلی فراہم کی جانی ہے۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ فروری  2017 میں منعقد ہوئی تھی جس میں  مئی 2015 کی قیمتوں کی سطح پر 5723.72 کرورڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے نیپال میں ارون ۔3 ایچ ای پی (900 میگاواٹ) کے پیداواری عنصر کے لئے  مجوزہ سرمایہ کاری کو منظوری دی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

  م ن۔ش س۔ن ا۔

U- 1333



(Release ID: 1567075) Visitor Counter : 76


Read this release in: English