پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 FEB 2019 9:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 28 فروری 2019، وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت والی اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 2551.15 کروڑ روپے کے خرچ سے 2020 تک غیر متعدی امراض اور ای۔ ہیلتھ کے ثانوی حفظان صحت پروگراموں کا عمل درآمد جاری رکھنے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ ثانوی حفظان صحت پروگرام حسب ذیل ہیں:
(ا) کینسر کی دیکھ بھال کی ثانوی اسکیم کو مستحکم کرنا۔
(ب) معمر افراد کے حفظان صحت کے لئے قومی پروگرام
(ج) تمباکو کی روک تھام اور منشیات کی لت والے مریضوں کے علاج کے لئے قومی پروگرام
(د) قومی دماغی صحت پروگرام
(ہ) اندھے پن اوربصری معذوری کی روک تھام کے لئے قومی پروگرام
(و) ای۔ صحت اور ٹیلی میڈیسن خدمات کے استحکام کا پروگرام
اثرات:
ان پروگراموں میں درج ذیل پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
- ان پروگراموں کے لئے ثانوی سطح پر مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر
عمدی کے مراکز کا قیام جو ، ان شعبوں میں تحقیقی کام کرنے اور معیارات طے کرنے کےادارے کے طور پر کام کریں گے۔
- ملک کے لئے ان پروگراموں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی تیاری میں مدد کرنے میں
فوائد:
ان پروگراموں کے تحت مریضوں کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ثانوی حفظان صحت کے طریقوں کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
روزگار کے مواقع:
ان پروگراموں کو مقصد بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل دونوں کے اعتبار سے صلاحیت سازی کے ذریعہ علاج و معالجہ کے لئے ثانوی سطح پر حفظان صحت سہولیات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ان سے ملک میں تکنیکی اور غیر تکنیکی دونوں پیشہ وروں کے لئے بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے معقول مواقع پیدا ہوں گے۔
مقاصد:
ثانوی حفظان صحت کے امبریلا پروگرام کا مقصد کینسر کی تشخیص اور علاج ، معمر افراد کی دیکھ بھال، ٹروما اور جلنے، دواؤں پر انحصار، ذہنی صحت اور اندھے پن نیز بصری معذوری کے شعبوں میں ثانوی حفظان صحت سہولیات کی تیاری میں مدد کرنا ہے۔ اس کا مقصد صحت کے شعبے کی ڈیجیٹل کاری بھی ہے۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی،آلات، خدمات کی فراہمی مصروف حفظان صحت سے متعلق پیشہ وروں کی صلاحیت کے استحکام اور بیداری پیدا کرنے وغیرہ میں مدد کے ذریعہ اچھے معیار کی اور قابل استطاعت حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنانے کے مقصد سے مذکورہ بالا شعبوں میں ثانوی سطح پر حفظان صحت کےلئے حکومت کی مداخلت کرنا شامل ہے۔
کینسر کی تشخیص اور علاج، معمر افراد کی صحت کی دیکھ بھال، ٹروما اور جلنے سے ہونے والے زخمی، منشیات پر انحصار، ذہنی صحت، اندھے پن اور بصری معذوری کے شعبے میں ثانوی حفظان صحت کی متعدد خدمات کو منظوری دی گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں ایسی عملی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ضرورت کے پیش نظر ان سہولیات کی مدد جاری رکھی جائے گی۔علاوہ ازیں چار نئے اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں بھی مدد دی جائے گی۔ کابینہ نے چنڈی گڑھ پی جی آئی ایم ای آر میں 250 بستروں والے گیریارٹرک کیئر اور ری ہیبیلیٹیشن سینٹر کے قیام کو بھی اپنی منظوری دی ہے۔
پس منظر:
غیر متعدی امرادض اور ای۔ صحت سے متعلق ثانوی حفظان صحت پروگرام صحت اور کنبہ بہبود کی وزارت کے محکمہ صحت اور کنبہ بہبود کے جاری پروگرام ہیں جو ضلعی سطح تک متعدد سرگرمیوں کے عمل درآمد کے لئے محکمے کے جاری پروگراموں/ اسکیموں میں معاون ہیں۔ تاہم قومی صحت مشن کے تحت پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی ضرورتیں پوری کی جارہی ہیں۔ثانوی سیکٹر کی اسکیموں کے ذریعہ ثانوی سطح کی سرگرمیوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ش س۔ن ا۔
(28-02-2019)
U- 1335