آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت

تمام جاری نمامی گنگے پروجیکٹ،13 ماہ میں مکمل ہوں گے:نتین گڈ کری


ارون جیٹلی، دھرمیندر پردھان اور  دوسروں نے کلین گنگا فنڈ میں تعاون کیا

گنگا کے کاز کے لئے ساتھ آنے کی ہیما مالنی ، میری کوم کی اپیل

Posted On: 27 FEB 2019 4:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  27 فروری ، آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی صفائی، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب نتین گڈ کری نے یہ یقین دلایا ہے کہ تمام جاری گنگا نمامی پروجیکٹ مارچ 2019  تک مکمل ہوجائیں گے۔ کلین گنگا موومنٹ سے متعلق آج یہاں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ گنگا ندی کے بلا کسی روکاوٹ کے بہاؤ اور صفائی ستھرائی کے وزیراعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کڑی محنت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران گنگا کے کاموں کے لئے 27,000  ہزار  کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 50 برسوں میں محض 4000  کروڑ روپے منظور کئے گئے تھے۔ اب تک 276 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ جن میں سے 82 پروجیکٹ مکمل ہوگئے ہے۔ گنگا کی 40 معاون ندیوں اور بڑی نالیوں پر کام بھی شروع ہوگیا ہے جو کہ ندی کی  مکمل صفائی کے لئے نہایت ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 145 میں سے 70 گھاٹوں کا کام مکمل ہوگیا ہے اور  53 مکتی دھامو سے متعلق کام تکمیل کی جانب گامزن ہے۔

مذکورہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی نے کہا کہ کلین گنگا مشن، شروع سے ہی حکومت کی ترجیحات میں ہمیشہ سے ہی سب سے  اوپر رہا ہے۔ جس کا نتیجہ کنبھ کی کامیابی ہے۔ جس میں گنگا کے پانی کے صاف ستھرے ماحول کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا گنگا ندی ہماری تاریخ اور تہذیب کی علامت ہے اور یہ ہزاروں ماہی گیروں ، ملاحوں اور اس کے کنارے بسنے والے دوسرے لوگوں کے لئے لائف لائن رہی ہے۔ انہوں نے ملک کے کردار آرہی تبدیلی کا ذکر کیا جو کہ 2014 تک 38 فیصد کے مقابلے میں 98 فیصد شہری صفائی کا نشانہ حاصل کرنے سے زائد ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کلین گنگا فنڈ(سی جی ایف) میں 1 لاکھ روپے کاتعاون کیا۔

پیٹرولیم کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے یقین دلایا کہ گنگا ندی کی صفائی میں ان کی وزارت ہر ممکن مدد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ او این جی سی، اتراکھنڈ کی  ریاستی حکومت کی مدد سے گنگوتری میں نمامی گنگے پروجیکٹ میں قبل سے ہی شریک ہے۔انہوں نے اس موقع پر کلین گنگا فنڈ (سی جی ایف) میں آئی او سی ایل کی جانب سے 34 کروڑ روپے اور اپنی طرف سے  l لاکھ روپے عطیہ سے تعاون کیا۔وزرائے مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے بھی اس موقع پر کلین گنگا فنڈ میں 1-1 لاکھ روپے کا تعاون کیا۔ آبی وسائل کی وزارت کے سیکریٹری جناب یوپی سنگھ نے بھی فنڈ میں 25 ہزار روپے کا تعاون کیا۔

پروجیکٹ میں کارپوریٹس کے علاوہ افراد کو شامل کرنے اور تعاون کے لئے وزیر خزانہ کو بالحاظ عہدہ چیئرمین کے بطور ایک ٹرسٹ کے جنوری 2000  میں کلین گنگا فنڈ (سی ای ایف) کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اندرون ملک انفرادی عطیہ دہندگان کے ذریعہ سی جی ایف  میں کیا گیا  تعاون، انکم ٹیکس ایکٹ1961 کی دفعہ 80G(1)(i) کے تحت صد فی صد انکم ٹیکس سے مستثنی ہے۔ سی جی ایف میں  دیئے جانے والے عطیات بھی سی ایس آر سرگرمی کے دائرے کار کے تحت آتے ہیں۔ جس کی وضاحت کمپنیز ایکٹ 2013  کے شیڈول VII  ساتھ میں کی گئی ہے۔ رواں ماہ کی 20 تاریخ تک سی جی ایف کے ذریعہ 270.41 کروڑروپے کا  کل عطیہ قبول کیا گیا ہے۔ سی جی ایف میں(i)  کلین گنگا فنڈ کے حق میں چیک/ ڈی ڈی  کے ذریعہ (ii) سی جی ایف کے کھاتہ نمبر34213740838 اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) نئی دہلی کی مین برانچ،(ایس ڈبلیو آئی ایف ٹی کوڈ: ایس بی آئی این آئی این بی بی104) میں الیکٹرانک موڈ میں براہ راست اور(iii) جی سی ایف کی ویب سائٹ میں پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعہ تعاون کیاجاسکتا ہے۔ سی جی ایف کی ویب سائٹ  پر پیمنٹ گیٹ وے  دستیاب ہے۔ جسےurl:www.cleangangafund.com   پر رجوع کیاجاسکتا ہے۔این ایم سی جی کی ویب سائٹ پر بھی سی جی ایف ویب سائٹ کا لنک فراہم کیا گیا ہے۔ جس کا url:www.nmcg.nic.in  ہے۔(iv) بی ایچ آئی /یوپی آئی ایپلی کیشن یا کیو آر کوڈ کی سیویپنگ کے ذریعہ بھی تعاون کیاجاسکتا ہے۔ اس میں رقوم براہ راست سی جی ایف کو  منتقل ہوگی۔کیو آر کوڈ کو https://nmcg.nic.in/donation_form.aspx. سے ڈاؤ ن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

متعدد کارپوریٹ کمپنیاں، بینک اور دوسرے ادارے مختلف بینکوں سے گنگا کے کاز میں مدد کررہے ہیں۔ یہ بینک میں اپنے اے ٹی ایم پر کلین گنگا کا میسج ڈسپلے کرنے کے علاوہ اپنی برانچوں میں کلین گنگا  کے میسج کے بینر لگا رہا ہے۔ ایچ سی ایل فاؤنڈیشن گوتم بدھ نگر کے قرب وجوار میں اور اترپردیش کے دوسرے حصوں میں جاری جنگل بانی کی سرگرمیوں میں مدد کررہا ہے۔ ایچ سی ایل نے آئی این ٹی اے سی ایچ کے ساتھ مل کر اتراکھنڈ میں ردھ راکش کے پیڑوں کی شجرکاری کے پروجیکٹ میں بھی مدد کی ہے۔ شپنگ کارپوریشن آف انڈیا نے35 لاکھ روپے کی رقم سے مغربی بنگال میں کٹھوا گھاٹ پر سہولیات مہیا کرانے کے لئے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ برطانیہ کی ایک کمپنی انڈورامہ چیری ٹیبل فاؤنڈیشن نے 25.65 کروڑ روپے کی رقم سے گنگوتری اور بدری ناتھ میں دو گھاٹ بنانے کا ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے یونین بینک آف انڈیا کی مدد سے اترا کھنڈ میں گنگا پر مبنی مرکزی خیال پر مغل آرٹ تیار کرنے کا ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ریلائنس  جی او ،نیٹ ورک نے اپنے نیٹ ورک پر خصوصاً رواں سال کنبھ کے دوران کلین گنگا کے پیغامات، بینر اور مووی کی نمائش کی ہے۔کلین گنگا کے پیغام کے ساتھ تمام متعلقہ افراد سے گنگا ندی کو صاف ستھری اور صحت مند رکھنے کے پیغام کو ایس بی آئی ، یو بی آئی، ایچ ڈی ایف سے، آئی سی آئی سی آئی، یس بینک اور ایکسس بینک جیسے بڑے بینکوں کے اے ٹی ایم نیٹ ورک پر دکھایا جارہا ہے۔

مذکورہ بالا وزراء نے الیکٹرانک کے ذریعہ‘‘  گنگا ترینی’’ یا وارانسی میں  تیرتا گنگا میوزیم اور سارناتھ میں ‘‘ گنگا درپن’’  یا انٹر پریٹیشن سینٹر کی شروعات کی۔ گنگا ترینی گنگا ندی پر مبنی پہلی موبائل نمائش ہے اور اسے وارانسی میں  ہاؤس بوٹ پر قائم کیا گیا ہے۔ گنگا ندی کے ماحولیاتی اور سماجی وثقافتی قدروں کو زندہ کرنے والی نمائش  کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں اپر ڈیسک اور ایل ایف ڈی اسکرین کے ذریعہ فلم دکھائی جاتی ہے اور گنگا کی اہمیت اور اس کے تحفظ کی ضرورت کے تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے لور ڈیسک نصب کیا گیا ہے۔ گنگا درپن میں گنگا کو رواں دواں ندی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جو کہ برصغیر میں تاریخ اور تہذیب وثقافت کو ظاہر کرتی ہے۔

کرتویہ گنگا کا کمپین: اس موقع پر جناب پرسون جوشی کے ذریعہ تحریر کردہ اور شنکر مہا دیون کے ذریعہ گائے گئے گیت کو پیش کیا گیا جسے سامعین سے کافی  داد موصول ہوئی۔

 پرواسی گنگا پرہری پروگرام کی شروعات گنگا فنڈ کی مدد اور اس سے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی)، غیر ملکی شہریوں کو جوڑنے کے لئے کی گئی ہے جو گنگا کے تحفظ میں دلچسپی رکھتے ہے۔یہ اس پروگرام کی دوسری خصوصیت تھی۔ ممبئی سے آئے تاجروں اور افراد کے گروپ میں 1.35 کروڑ روپے کاعطیہ دیا۔یہ پروگرام کے دوران محصول کئے گئے متعدد گھریلو اور بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے حاصل عطیہ کے علاوہ ہے۔قبل ازیں وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا( ڈبلیو آئی آئی) کے پورے شو میں اراکین  نے کلین گنگا فنڈ میں اپنی ایک دن کا تنخواہ کا عطیہ کیا۔اس موقع پر‘‘ بائیو دائیور سٹی پروفائل آف گنگا ریور’’ اور گنگا ندی کے اندر رہنے والے جاندار سے متعلق‘‘  کنزرویشن ریفرینس گائیڈ’’ کابھی اجراء کیا۔

 رکن پارلیمنٹ محترمہ ہیما مالنی، راجیہ سبھا رکن اور معروف باکسر محترمہ میری کوم، سی بی ایف سی کے چیئرمین جناب پرسون جوشی اور دوسری متعدد معزز شخصیات نے ملک سے کلین گنگا فنڈ میں تعاون کرنے اور نرمل اوریل گنگا کے مشن میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ ش س ۔ رض

U- 1265



(Release ID: 1566571) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Hindi , Marathi