صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

صحت کے عالمی رہنماؤں نے ڈیجیٹل صحت سے متعلق ’دہلی اعلامیہ‘ کو منظور کیا

Posted On: 26 FEB 2019 7:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26 ؍فروری،’’ڈیجیٹل صحت سے متعلق یہ ’دہلی اعلامیہ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا ‘‘ کے عین مطابق ہے۔ یہ بات  صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے  نے ’’چوتھی عالمی ڈیجیٹل صحت شراکت داری میٹنگ میں کہی۔ اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے حصے کے طور پر وزراء اور وفد نے  دیرپا ترقی کے لئے  ڈیجیٹل صحت سے متعلق  دہلی اعلامیہ  کو منظوری دی، جس   میں ڈیجیٹل صحت میں ڈبلیو ایچ  او کی قیادت  کے لئے کہا اور اس کے لئے  اس کے ملکوں کو مدد دینے کی غرض سے  ڈیجیٹل صحت کے پروگرام میں مرکزی تال میل کے لئے ایک خصوصی  نظام  قائم کیا جائے ۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل اس موقع پر  موجو د تھیں۔ ان کے علاوہ اس موقع پر ڈبلیو ایچ  او کے جنوب–مشرقی ایشیاء خطے (ایس ای اے آر او)  کے علاقائی  ڈائریکٹر ڈاکٹر  پونم کھیتر پال سنگھ، صحت کے محکمے کی سکریٹری  محترمہ پریتی  سودان بھی موجود تھیں۔ 34 سے زیادہ ملکوں کے وزراء  اور سرکاری افسران نے اس تقریب میں شرکت کی اور صحت سے متعلق نظام اور صحت سے متعلق خدمات بہم پہنچانے سے متعلق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اثرات  پر بات چیت کی۔

 ڈیجیٹل صحت سے متعلق عالمی بین  سرکاری میٹنگ کی میزبانی وزارت  صحت و خاندانہ بہبود ، عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او)  اور عالمی ڈیجیٹل  صحت شراکت داری (جی ڈی ایچ پی)  کے ساتھ مل کر  کر رہی ہے۔

جناب چوبے نے مزید کہا  کہ اعلامیہ  میں بھارت  کا وہ عہد بھی شامل کیا گیا ہے، جو اس نے  یو ایچ سی اور آیوشمان بھارت پر عمل  در آمد کو  یقینی بنانے کے لئے  ڈیجیٹل صحت سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ  وسعت دینے کے لئے  کیا ہے۔ انہوں نے  ملکوں کے مابین ڈیجیٹل  صحت میں بہترین طور طریقوں سے  ایک دوسرے  کو واقف  کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محترمہ انوپریا پٹیل نے ڈیجیٹل  صحت میں حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت خدمات ڈیجیٹل صحت مداخلتوں کی منصوبہ بندی اور  بندوبست کے لئے  حکومت کے ساتھ شراکت داری میں شہریوں کو شامل کرنا اہم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-اس- ق ر)

U-1252

 


(Release ID: 1566569) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi