وزارات ثقافت
صدرجمہوریہ ہند نے گاندھی امن انعامات عطا کئے
Posted On:
26 FEB 2019 3:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی،26 ؍فروری،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر اہم شخصیات کی موجودگی میں سال 2015، 2016 ، 2017 اور 2018 کے لئے گاندھی امن انعام تقسیم کئے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اس تقریب میں شرکت کی اور ایوارڈ پانے والوں کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر کلچر کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ گاندھی امن انعام سال 2015 کے لئے کنیا کماری کے وویکانند کیندر کو ، 2016 کیلئے اکشے پتر فاؤنڈیشن اور سلب انٹرنیشنل کو مشترکہ طور پر جبکہ سال 2017 کے لئے ایکل ابھیان ٹرسٹ کو دیا گیا ہے۔ سال 2018 کا امن انعام شری یوہی ساسا کاوا کو دیا گیا۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ گاندھیائی سوچ ، گاندھی کے جدوجہد کے طریقوں اور مصالحت کے ذریعے انسانی آزادی کے حصول کے لئے گاندھی جی کے نظریات نے ہمارے دور کے کچھ عظیم لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ امریکہ میں مارٹن لوتھر کنگ جونیئر سے لے کر جنوبی افریقہ میں نیلسن منڈیلا اور پولینڈ میں لیچ والیسا جیسے تابناک محب وطن افراد نے گاندھی جی سے ہی سیکھا ہے اور ان کے نظریات پر عمل کیا ہے۔ گاندھی جی اور ان کے خیالات ہم عصر انسانی تاریخ کو سمجھنے اور ظلم زیادتی اور عدم برابری سے نمٹنے کی خواہش کے لئے بیش قیمت ہیں ۔
ایوارڈ پانے والوں کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وویکانند سینٹر نے ملک بھر میں خود امداد ، پائیداری اور ہمارے پورے ملک میں ترقی کو فروغ دیا ہے ۔ خاص طور پر ان علاقوں میں ، جو قبائلی برادری کی زیادہ آبادی والے علاقے ہیں۔ اس نے تعلیم اور صحت میں صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور قدرتی وسائل کے استعمال سے دیہی ترقی کے لئے حساس اور بامعنیٰ طریقہ کار اکشے پتر فاؤنڈیشن نے بھوک کو ختم کرنے اور تغذیہ میں اضافے کے لئے کام کرتے ہوئے بھوک کو ختم کرنے اور تغذیہ میں اضافہ کرنے پر زور دیا ہے۔ اس نے اسکولی بچوں کے لئے دوپہر کے معیاری کھانے کی فراہمی میں تعلیم اور صحت اور حساسیت اور بامعنی طریقہ کار اور دیہی ترقی پر زور دیا ہے۔ اکشے پتر فاؤنڈیشن نے تعلیم کو جدید بنایا ہے اور بھوک کو ختم کرنے اور تغذیہ کو بڑھانے کے لئے کام کرتے ہوئے جدید تعلیم سے آگاہ کیا ہے۔ اس نے اسکولی بچوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ سولبھ انٹرنیشنل اور اس کے بانی ڈاکٹر بندیشور پاٹھک صفائی ستھرائی کرنے والے تھے ، جنہوں نے صفائی ستھرائی کے فوائد اور بیت الخلاء کے فوائد کی وکالت کی ہے۔ ایکل ابھیان ٹرسٹ 2.2 ملین بچوں کو ، جن میں 52 فیصد لڑکیا ں ہیں ، تعلیم تک رسائی فراہم کرارہا ہے۔ ان کے کئی اقدامات سے قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ جناب یوہی ساساکاوا نے جذام کے خلاف جنگ اور مرض کے خاتمے اوراس کی روک تھام کے لئے ہمیشہ مدد کی ہے ۔ اس کے کئی اقدامات سے قبائلی برادریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ان سب کو مبارک باد دی جنہیں گاندھی امن ایوارڈ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ ایوارڈ ایسے وقت میں دیا جارہا ہے جب کہ بھارت مہاتماگاندھی کی 150 ویں سالگرہ منارہا ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظیار کیا کہ پوری دنیا کے تقریبا 150 ملکوں میں ’’ویشنو جن تو تینے ‘‘ فنکاروں نے اس گیت کو گایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ دنیا آج بھی گاندھی جی کے نظریات کو قبول کرتی ہے۔ وزیراعظم نے سوچھتا کے تئیں مہاتماگاندھی کے عزم اور اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح انہوں نے جن بھاگیداری کو جن آندولن سے جوڑا ہے۔
ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا ہے کہ یہ بہت مناسب بات ہے کہ یہ ایوارڈ ایسے وقت میں دیئے جارہے ہیں کہ قوم مہاگاندھی کی 150 ویں سالگرہ منارہی ہے۔یہ ایوارڈ مہاتماگاندھی کے امن اور ہم آہنگی کے اصولوں اور نظریات کے لئے وقف ہے۔ ثقافت کے وزیر نے مزید کہا ہے کہ باپو کا منتر ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ تک وسیع ہے اور وہ پھوٹ ڈالنے اور اتھل پتھل والی دنیا میں امن کے سچے علمبردار ہیں۔
ایوارڈ پانے والوں نے کہا کہ انہیں یہ گراں قدر ایوارڈ حاصل کرکے بہت اعزاز حاصل ہوا ہے اور انہیں اپنی کارکردگی کے شعبوں میں مزید عزم کے ساتھ کام کرنے اور مہاتماگاندھی کے نظریات کو آگے بڑھانے کا حوصلہ ملا ہے۔
گاندھی امن ایوارڈ عدم تشدد کے ذریعے سماجی ، اقتصادی اور سیاسی تبدیلی پیدا کرنے کی خاطر 1995 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ایک کروڑ روپے نقد اور ایک توصیف نامے پر مشتمل ہوتا ہے۔ گاندھی امن ایوارڈ کی جیوری ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی پر مشتمل ہوتی ہے جس کی سربراہی بھارت کے وزیراعظم کرتے ہیں۔
یہ سالانہ ایوارڈ ایسے افراد ، انجمنوں ، اداروں یا تنظیموں کو دیا جاتا ہے جو خاص طور پر سماج کے محروم اور کمزور طبقے کی پریشانیوں کو دور کرنے کی خاطر امن عدم تشدد اور انسانی مشکلات کو دور کرنے کے لئے بے لوث خدمات انجام دی ہیں۔ یہ ایوارڈ قومیت ، نسل ، زبان ، ذات پات یا صنف کی شرط کے بغیر سبھی کے لئے کھلا ہے۔

(صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی 26 فروری 2019 کو نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں سال 2015 ، 2016 ،2017 اور 2018 کے لئے گاندھی امن ایوارڈ پانے والوں کے ساتھ فوٹو کھنچواتے ہوئے۔ ثقافت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-1238
(Release ID: 1566366)