پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تیل اور گیس کی اندرون ملک تلاش اور پیداوار بڑھانے کے لئے  ایکسپلو ریشن اور لائسنسنگ پالیسی

Posted On: 21 FEB 2019 6:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 فروری ،پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہنر مندی کے فروغ اور صنعتکاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  آج تیل اور گیس کی اندرون ملک تلاش اور پیداوار بڑھانے کے لئے ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی میں اصلاحات سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے پالیسی اصلاحات سے متعلق تفصیلات بتائیں:

اہم جھلکیاں

(i)غیر نکاسی والے / غیرمختص علاقوں میں تیل اور گیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا۔

  1. ایسے طاس( زمرہ۔II   اور IIکے طاس) جہاں فی الحال کاروباری پیداوار نہیں ہورہی ہے۔ وہاں مالیہ یا پیداوار میں حکومت کے حصے کے بغیر تلاش کے کاموں کے پروگرام کی بنیاد پر خصوصی طور پر کھوج والے بلاکوں کے لئے بولی لگائی جائے گی۔تاہم ٹھیکےداروں کے ذریعہ رائلٹی اور آئینی محصولات ادا کی جائے گی۔
  2. غیرمتوقع منافع کی صورت میں ٹھیکےداروں کو مالی سال میں 2.5 بلین امریکی ڈالر سے اوپر کے اضافی مالیہ پر 10 سے 50 فیصد تک ریٹ کے پیمانے پر حکومت کے ساتھ مالیہ میں حصہ داری کرنی ہوگی۔
  3. پیداوار کرنے والی طاس کے غیر مختص /غیر استفادہ شدہ علاقوں( زمرہ۔I) کے طاس کے لئے بولیاں مالیہ میں حصہ کی بنیاد پر کی جائے گی لیکن زیادہ اہمیت ورک پروگرام ( ورک پروگرام  70 فیصد اور مالیہ میں 30 فیصد کا حصہ) کو دی جائے گی۔اعلی مالیہ کے پوائنٹ(ایچ آر پی)  پر بولی لگانے سے متعلق مالیہ حصے کی اوپری حد 50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
  4. پالیسی میں تیل اور گیس کی تلاش کی کم از کم مدت: زمین پر/اتھلے پانی کے بلاکوں کے لئے تین سال اور گہرے پانی کے بلاکوں کے لئے چار سال کی مدت طے کی گئی ہے۔
  5. جلد از جلد پیداوار کے لئے ترغیب دینے کے معاملے میں زمرہ۔1 کے طاس میں رئیلٹی میں 10 فیصد رعایت، زمرہ۔II  طاس میں 20فیصد اور زمرہ۔III کے طاس میں 30 فیصد رعایت دی جائے گی ۔اگر زمین پر اور اتھلے پانی کے بلاکوں میں( 400 میٹر سے زائد پانی کی گہرائی تک)  چار سال میں پیداوار شروع ہوجاتی ہے اور 5 سال میں گہرے پانی میں( جہاں پانی کی گہرائی 400 میٹر سے زیادہ لیکن 1500 میٹر تک ہو) پانچ سال کے اندر پیداوار شروع ہوجاتی ہے / انتہائی گہرے پانی کے بلاک( جہاں پانی کی گہرائی 1500 میٹر سے زائد ہو) وہاں ٹھیکہ دینے کی تاریخ سے یہ پالیسی موثر ہوجائے گی۔
  6. ٹھیکےداروں کو خام  تیل اور قدرتی گیس کے لئے ان کی پوری مارکیٹنگ اور قیمت کی تعین کی آزادی ہوگی اور وہ شفاف نیز مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے ذریعہ فروخت کریں گے۔

(ii)  قدرتی گیس کی مارکٹنگ اور قیمتوں کے تعین  میں اصلاحات

  1. گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے ترغیبات میں ان کی مارکیٹنگ اور قیمتوں کے تعین کی آزادی دی گئی ہے۔ یہ گیس کی  ان نئی تلاش  کے لئے ہے جن کے لئے فیلڈ ڈیولپمنٹ منصوبہ( ایم ڈی پی ) کو ابھی منظوری دینا باقی ہے۔
  2. گھریلو تیل اور گیس کے کنوؤں سے عام حالات میں بزنس کے تحت معمول کی پیداوار سے زائد گیس کی اضافی پیداوار پر ریئلٹی کی شرح میں دس فیصد کمی کی جاتی ہے۔

(iii)  نامزد کنوؤں کے لئے پیداوار بڑھانے کی اسکیم

  1. او این جی سی اور ا و ٓئی ایل کے کثیر تعداد میں موجود نامزد کنوؤں سے پیداوار بڑھانے کے لئے سرکاری ادارہ  کار کی دونوں اکائیوں کے ذریعہ پیداوار بڑھانے کے بہتر پروفائل تیار کئے جائیں گے۔پیداوار بڑھانے اور نئی ٹیکنالوجی نیز سرمایہ لانے کے لئے نیشنل آئیز کمپنیز(این او سی) کو نجی شعبے کے پارٹنروں کو شامل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
  2.  معمولی اور چھوٹے نامزد کنوؤں سے پیداوار بڑھانے کے لئے دو سطحی کارروائیاں تجویز کی گئی ہے۔ پہلی کارروائی میں این او سی کے ذریعہ وضع کردہ پیمانوں کی بنیاد پر  کچھ کنوؤں کو اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔باقیماندہ کنوؤں کے معاملے میں این او سی کو اشتراک اور بولی لگانے کے ذریعہ پرائیویٹ سیکٹر کے شراکتداروں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔یہ منتخب ہوئے  کنویں جغرافیائی طور پر ایک گروپ ہوگے اور مالیہ میں حصے دار کی بنیاد پر بین الاقوامی مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے ذریعہ ان کی بولی لگائی جائے گی۔

(iv)ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

  1.  بین وزارتی منظوری/ کلیئرینس کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے کابینہ سیکریٹری  کی قیادت میں ایک تال میل کا میکنزم کا قیام
  2.  ویب پر مبنی سنگل ونڈو سسٹم اور تفصیلی معیاری  کارروائی عمل(ایس او پی) کی بنیاد سمیت منظوری کے عمل کو آسان بنانا۔
  3. موثر ٹھیکے کے انتظام اور منظوری کے عمل کی رفتار کو تیز کرنے کا اختیار تفویض کرنے سمیت ڈی ڈی ایچ کو مستحکم کرنا۔
  4. ثالثی سے بچنے کے لئے معروف افراد/ ماہرین  کی کمیٹی کے ذریعہ تنازعہ کے حل کا متبادل میکنزم تیار کرنا۔

متوقع فوائد

  1.  تیل اور گیس کی تلاش  کے پروگرام پر خصوصی توجہ کے ساتھ تلاش کی سرگرمیوں کو کافی فروغ دینا، مالی اور ٹھیکے کے شرائط کو آسان بنانا۔
  2. مالی ترغیبات دے کر تلاش سے جلد از جلد مالی پیداوار شروع کرنا۔
  3. مارکیٹنگ اور قیمتوں کے تعین کی آزادی سمیت پیداواری ترغیبات دینا۔
  4.   جدید ترین ٹیکنالوجی اور معقول سرمایہ شامل کرنا۔
  5.  اشتراک اور نجی شعبے کی شراکت کے لئے این او سی کو زیادہ سے زیادہ عملی آزادی دینا۔
  6. ایز آف  ڈوئنگ بزنس کو فروغ دینے اور منظوری کے عمل کو آسان بنانا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ رض

U- 1184



(Release ID: 1565896) Visitor Counter : 115


Read this release in: English