وزارت خزانہ

اسٹامپ ڈیوٹی  کو معقول بنانے  اور مارکیٹ  میں تمسکات سے متعلق نظام میں ڈیوٹی کی وصولی میں پوری طرح چوری کو روکنے کے ڈیزائن کے لئے انڈین اسٹامپ ایکٹ-1899 میں ترمیمات

Posted On: 21 FEB 2019 5:36PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،21 ؍فروری،صدرجمہوریہ ہند نے آج انڈین اسٹامپ ایکٹ- 1899 میں ترمیمات کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے جو فائنانس ایکٹ  2019 کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرائی گئی تھی۔ یہ اقدام مالی تمسکات کے لین دین پر  اسٹامپ ڈیوٹی کے نظام  میں اصلاحات  کے لئے  2018-19 کے  پچھلے مرکزی بجٹ میں  کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لئے  ریاستوں  کے ساتھ  صلاح ومشورے کے بعد  انڈین اسٹا مپ  ایکٹ 1899 میں ضروری ترمیمات  کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ فائنانس بل – 2019 کو  پارلیمنٹ میں  لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں نے  بالترتیب  12 اور 13 فروری  2019 کو منظوری دے دی ہے۔

مقاصد:

ان ترمیمات کا مقصد  ریاستوں کو  حصص کی مارکیٹ میں تمسکات پر  کسی ایک مقام پر  ایک ایجنسی کے ذریعے  ایک تمسکات پر  اسٹامپ ڈیوٹی  وصول کرنے کے لئے  قانونی اور ادارہ جاتی نظام قائم کرنا ہے۔ (اسٹاک ایکسچینج یا  اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے  قرار دیئے گئے بااختیار  کلیئرنگ کارپوریشن کے ذریعے )  اس کے علاوہ  متعلقہ ریاستی حکومتوں  کے ساتھ  خریدار  کی  سکونت  کی بنیاد پر  اسٹامپ ڈیوٹی میں مناسب ساجھیداری  کا نظام بھی  تجویز کیا  گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(م ن-وا- ق ر)

U-1180


(Release ID: 1565894) Visitor Counter : 127


Read this release in: English