سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند توانائی اور ماحولیات سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کریں گے
Posted On:
19 FEB 2019 4:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 19فروری 2019؍توانائی اور ماحولیات کے سیکٹر دونوں آج انتہائی نازک مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ ان دونوں شعبوں کی تیزی سے وسعت دنیا کی جامع ترقی کے لئے ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ماحولیات ،زمین اور جنگلوں میں رہنے والے باسیوں پر ترقی کے ان اثرات سے بیک وقت نمٹنے کی ضرورت ہے۔
اس معاشرتی ماحول میں سی ایس آئی آر-کانکنی اور ایندھن کی تحقیق کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ، دھنباد نئی دہلی میں 20 سے 22فروری 2019ء تک توانائی اور ماحولیات-چیلنجز اور مواقع سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش (ای این سی او-2019)کا اہتمام کررہا ہے۔اس تین روزہ کانفرنس کا مقصد تحقیق و ترقی کی ضرورتوں پر تبادلہ خیال اور ان کی نشان دہی کرنا ہے، تاکہ نئی تکنیک اور ٹیکنالوجیوں کا اخترا ع کیا جاسکے اوران استعمالات کوتلاش کیا جاسکے،جن کا استعمال صاف،محفوظ اورصحت مند معاشرےو ماحولیات کی تعمیر میں ہوسکے اور ساتھ ہی ساتھ 2020ء کے عہد کے آگے کی توانائی اور صنعتوں کی ضروری تکمیل ہوسکے۔
صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کی جانب سے کلیدی خطبہ دیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیتی آیوگ کے ممبر ڈاکٹر وی کے سارسوت اور سی ایس آئی آر کے ڈی جی اور ڈی ایس آئی ار کے سیکریٹری ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے بھی کلیدی خطبہ دیں گے۔
ہندوستان اور بیرون ملک کے تقریبا ً1000مندوبین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے، جن میں پالیسی سازوں، ریگولیٹرز ، مفکرین،منیجر، صنعت کار، منتظمین، پریکٹسنگ انجینیئر ، ماحولیاتی ماہرین، جیو ماحولیاتی ماہرین، محققین، ماہرین تعلیم اور ٹیکناکریٹس شامل ہیں۔اسٹارٹ اَپ نوجوان محققین اور طلباء بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
کانفرنس میں تقریباً200 مقالوں پر غورو فکر کیا جائے گا، جن میں 9 مقالے اور 150 زبانی پریزنٹیشن اور 50 پوسٹر پریزینٹیشن شامل ہوں گے۔برطانیہ، آسٹریلیا، چین، جمہوریہ کوریہ، چک جمہوریہ، جرمنی، امریکہ، جاپان، کناڈا، جنوبی افریقہ اور نائیجیریا جیسے ملکوں کے وفود کے اس کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
ممتاز شخصیتوں کی جانب سے اہم مقالے پیش کئے جائیں گے، جنہوں نے اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں اہم تعاون دیا ہے۔ اس فہرست میں توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی چیلنجز سے متعلق نیتی آیوگ کے ممبر(ایس اینڈ ٹی)ڈاکٹر وی کے سارسوت، نیو کلیائی توانائی سے متعلق ہندوستان کی ناگزیر ترقی سے متعلق این اے ایس آئی کے صدر ڈاکٹر انل کاکوڈکر ، امریکہ کی ایلنوئس یونیوسٹی کے پروفیسر وائی پی چُگ، آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنس لینڈ کے پروفیسر جان ایسٹرلے، اے یو ایس سی کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس سی چیتل، برطانیہ کی یونیورسٹی آف گرین وِچ پروفیسر کولن ہلس شامل ہیں۔
کانفرنس کے دوران وگیان بھون کے لان میں ایک صنعتی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ، جو 20 سے 22فروری2019ء تک تکنیکی اجلاس کے ساتھ چلے گی۔ مختلف پی ایس یوز اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 50 اسٹالز بُک کئے ہیں، تاکہ اپنی کمپنیوں کی پروفائل کی نمائش کرسکیں اور اپنے سپلائرز، اپنے صارفین کے واسطے صنعت سے عالمی شرکاء کے ساتھ نیٹ ورک جوڑ سکیں۔ اس فہرست میں نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن، کول انڈیا لمٹیڈ، اسمارٹ سسٹم، نیشنل مینرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، اے آئی ایم آئی ایل پرائیویٹ لمٹیڈ اور ہندوستان زنک لمٹیڈ وغیرہ شامل ہیں۔
م ن۔ح ا۔ن ع
U: 1085
(Release ID: 1565258)