مالیاتی کمیشن

مالیاتی کمیشن نے تلنگانہ کے پنچایتی راج اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی

प्रविष्टि तिथि: 18 FEB 2019 3:26PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 19 فروری ؍پندرہویں مالیاتی کمیشن نے گزشتہ روز تلنگانہ کے پنچایتی راج اداروں کے نمائندگان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے نمائندوں کے ذریعہ اٹھائے گئے اور کمیشن کے ذریعہ طلب کئے گئے متعدد موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ تلنگانہ کے پنچایتی راج اداروں کے بارے میں ریاست کے ذریعہ مہیا کرائی گئی بنیادی اطلاعات درج ذیل ہیں :۔
(i) ریاست میں لوکل سیلف گورننس کو مستحکم کرنے کے لئے تلنگانہ پنچایتی راج ایکٹ ، 2018 لاگو کیا گیا تھا ، (ii) پنچا یتی راج اداروں کے لئے آئین کے گیارہویں شیڈول کے مطابق مقرر کردہ 29 میں سے صرف 10 سرگرم عمل ہیں ، (iii) 2017-18 تک کا حساب کتاب بر قرار رکھا گیا ہے جبکہ 2016-17 کا آڈٹ شدہ ہے ۔ِ
تلنگانہ کے ریاستی مالیاتی کمیشن کا قیام 16 مارچ ، 2015 کو عمل میں لایا گیا تھا اور توقع ہے کہ یہ 02 جنوری ، 2020 تک اپنی رپورٹ جمع کر دے گا ۔


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1073


 


(रिलीज़ आईडी: 1565190) आगंतुक पटल : 91
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी