ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کی وزیر نے ہست شلپ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 18 FEB 2019 4:59PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 19 فروری ؍ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے گزشتہ روز نئی دلّی میں ہست شلپ کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ ٹیکسٹائل کی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس بھون کو دین دیال انتر راشٹریہ ہست شلپ بھون کا نام دیا جائے گا اور اس بھون میں ایوارڈ یافتہ فنکاروں کو اپنی مصنوعات کی فروخت کے لئے باری کی بنیاد پر جگہ دی جائے گی اور دیگر صلاحیتوں کے حامل فن کاروں کو اس میں ترجیح دی جائے گی ۔ اسمرتی زوبین ایرانی نے مزید کہا کہ ہست شلپ بھون ملک بھر سے آنے والے ہتھ کرگھا فن کاروں کو راہ داری سہولیات بھی فراہم کرے گا ۔
فی حال ہینڈی کرافٹ سے متعلق مختلف دفاتر مختلف مقامات پر قائم ہیں ۔ ہست شلپ بھون کی تعمیر کے بعد اس میں 23 دوکانیں فنکاروں کے لئے ، سارک ممالک کے فن کاروں کے لئے ایک شو روم ، ایک کیوسک ، پانچ گیلریا ں اور ایک کنونشن ہال ہو گا ۔
ممبر پارلیمنٹ ، ساؤتھ دلّی ، رمیش بدھوڑی اور ڈیولپمنٹ کمشنر ، ہینڈی کرافٹس ، شانت مانو بھی اس موقع پر ہتھ کرگھا فن کاروں کے ساتھ موجود تھے ۔
ہست شلپ بھون کی تعمیر کا کام 113.56 کروڑ روپئے کی لاگت سے این بی سی سی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے ۔ یہ کام 18 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔


۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1072


 



(Release ID: 1565188) Visitor Counter : 62


Read this release in: English , Hindi