عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ریزرویشن پالیسی
प्रविष्टि तिथि:
13 FEB 2019 4:39PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 فروری 2019/ شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیراعظم کے دفتر، عملے ، پنشن ، عوامی شکایات، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک سوال کے تحریری جواب میں آج لوک سبھا کو بتایاکہ کل ہند بنیاد پر کھلے مسابقت کے ذریعہ براہ راست بھرتی کے معاملے میں ہدایات کے مطابق درج فہرست ذاتوں (ایس سی )، درج فہرست قبائل (ایس ٹی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو بالترتیب 15 فی صد ، 7.5 فی صد اور 27 فی صد کی شرح سے ریزرویشن دیاجاتا ہے۔ کھلی مسابقت کے علاوہ دوسری کل ہند بنیاد پر براہ راست بھرتی کے معاملے میں درج فہرست (ایس سی ) کے لئے 16.66 فی صد ، درج فہرست قبائل (ایس ٹی ) کے لئے 7.5 فی صد اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لئے 25.84 فی صدریزرویشن مقرر ہے۔
گروپ سی کے لئے براہ راست بھرتی کے معاملے میں عام طور پر ایس سی /ایس ٹی /او بی سی کے لئے مقامی سطح پر یا علاقائی سطح کے امیدواروں کو متوجہ کرنے کے لئے ریزرویشن کا فی صد متعلقہ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عام طو ر پر ان کی آبادی کے تناسب کی بنیا دپر مقرر کیا جاتا ہے۔
معذور افراد کے حقوق ایکٹ 2016 کے نفاذ کے ساتھ مرکزی حکومت کے عہدوں کو خدمات کے مقابلے میں مخصوص معذوری کے حامل افراد کو ہر ایک گروپ کے عہدوں یعنی گروپ اے ، بی اور سی میں کیڈر کی صلاحیت میں براہ راست بھرتی کے ذریعہ کل چار فی صد خالی آسامیوں کو پر کیا جاتا ہے۔
سابق فوجی (مرکزی خدمات اور عہدوں میں دوبارہ بھرتی) ضابطہ 1979 کے مطابق جس میں وقتاً فوقتاً ترمیمات کی گئی ہیں ، تمام نیم فوجی دستہ میں اسسٹنٹ کمانڈر کی سطح تک کے عہدوں میں خالی آسامیوں کا دس فی صد (2) گروپ سی عہدوں میں خالی آسامیوں کا دس فی صد اور گروپ ڈی کے عہدوں پر خالی آسامیوں کا 20 فی صد ، سابق فوجیوں کے لئے ریزرو ہوگا۔
معاشی طور پر کمزور طبقات (ای ڈبلیو ایس) سے تعلق رکھنے والے افراد جن کا ایس سی /ایس ٹی اور او بی سی سے متعلق ریزرویشن اسکیم میں احاطہ نہیں ہوتا ہے ان میں حکومت ہند کے غیر فوجی عہدوں اور خدمات میں براہ راست تقرری میں دس فی صد ریزرویشن ملے گا۔
براہ راست بھرتی کے ذریعہ تقرری حاصل کرنے والے ملازمین کی کل تعداد سے متعلق دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مرکزی حکومت کی وزارتوں /محکموں میں ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی سے تعلق رکھنے والے صفائی کرمچاریوں کے گریڈ میں اپنی لیاقت کی بنیاد پر منتخب ہونے والے امیدوار بھی شامل ہوں گے۔ وزارتوں/محکموں سے متعلق / ذیلی دفاتر کی تفصیلات یکم جنوری 2014 ، یکم جنوری 2015 اور یکم جنوری 2016 سے متعلق تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
|
کو
|
میزان
|
ایس سی
|
ایس ٹی
|
او بی سی
|
دیگر
|
|
01.01.2014
|
2044
|
484
|
173
|
710
|
677
|
|
01.01.2015
|
4959
|
899
|
358
|
1545
|
2157
|
|
01.01.2016
|
2452
|
590
|
153
|
721
|
988
|
صفائی کرمچاری کے گریڈ میں یکم جنوری 2014 ، یکم جنوری 2015 اور یکم جنوری 2016 کو ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کی نمائندگی کی کل تعداد سے متعلق دستیاب اعدادوشمار درج ذیل میں دیئے گئے ہیں۔
|
کو
|
میزان
|
ایس سی
|
ایس ٹی
|
او بی سیٍ
|
دیگر
|
|
01.01.2014
|
56584
|
22343
|
3996
|
6460
|
23785
|
|
01.01.2015
|
47812
|
20612
|
2883
|
5859
|
18458
|
|
01.01.2016
|
48951
|
22108
|
3379
|
7076
|
16388
|
مذکورہ بالا اعدادوشمار میں پورے ملک میں مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں اور ان سے متعلق نیز ذیلی دفاتر سے متعلق اعدادو شمار کو شامل کیا گیا ہے۔ مذکورہ اعدادوشمار کو ریاستوں کے اعتبار سے نہیں رکھا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ش س ۔ ج۔
U- 945
(रिलीज़ आईडी: 1564289)
आगंतुक पटल : 62
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English