وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کی خاطر 111 نول یوٹیلٹی ہیلی کاپٹروں کے لئے مرضی (دلچسپی ) کا اظہار (ای او آئی)
Posted On:
12 FEB 2019 4:53PM by PIB Delhi
نئیدہلی13فروری۔مرکزی وزارت دفاع نے پہلی بار ہندوستانی بحریہ کے لئے 111 نول یوٹیلٹی ہیلی کاپٹروں کی خریداری کے لئے اہل ہندوستانی حکمتی شراکتداروں اور غیر ملکی او ایم اداروں کی فہرست سے بعض اداروںکو مخصوص کیا ہے۔ بحریہ نے یہ اہم کام 12 فروری 2019 کو کیا تھا۔ یہ ہیلی کاپٹر چیتک ہیلی کاپٹرو ں کی جگہ لیں گے اورایس اے آر ،سی اے ایس ای وی اےسی، ایل آئی ایم او ،مسافتی مقاصد اور فضاسے تارپیڈو کا سامان زمین پر گرانے کے لئے استعمال کئے جائیں گے ۔ ان 111 ہیلی کاپٹروں میں سے 95 ہیلی کاپٹر اندرون ملک مخصوص ہندوستانی حکمتی شراکتدار اداروں کے ذریعہ تیار کئے جائیں گے ۔ ڈی اے سی نے 25 اگست 2018 کو اس معاملے کی منظوری دے دی تھی ۔امید ہے کہ اس پروجیکٹ سے سرکار کی میک ان انڈیا اسکیم کو زبردست فروغ حاصل ہوگا اور ہندوستان میں ہیلی کاپٹر بنانے کے کام کو فروغ حاصل ہوگا۔
ان پروجیکٹ میں شرکت کے لئے ہندوستان کی پرائیویٹ کمپنیو ں سے موصول ہونے والی ای او آئی کو وزارت دفاع / ہندوستانی بحریہ کی ویب سائٹ پر 12 فروری 2019 کو پوسٹ کردیا گیا ہے تاہم غیر ملکی کمپنیوں سے موصول ہونے والی ای او آئی درخواستیں آر ایف آئی مذاکرات میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کو بھیج دی گئی ہیں۔اس سلسلے میں او ای ایم کو نول یوٹیلٹی ہیلی کاپٹروں کی ہندوستان میں تیاری نمونہ سازی اور ارتباط کی فیصلہ سازی کے لئے مجاز کیا گیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-936
(Release ID: 1564207)
Visitor Counter : 65