امور داخلہ کی وزارت
جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2019 1:35PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 12 فروری ؍امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی فوج اور بی ایس ایف عملے کی جانب سے پاکستان کے ذریعے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر اشتعال انگیز فائرنگ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات کے جواب میں فوری اور موثر کارروائی کی گئی ہے ۔ گزشتہ دو سال کے دوران اور موجودہ سال میں 31 جنوری ، 2019 تک ریاست جموں و کشمیر میں سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات اور سرحد پر فائرنگ کے واقعات کی تفصیل درج ذیل ہے : ۔
سال 2017 اور 2018 کے دوران اور رواں سال 31 جنوری ، 2109 تک جنگ بندی کی خلاف ورزی اور سرحد پار سے فائرنگ کے بالترتیب 971 ، 2140 اور 216 واقعات رونما ہوئے ، جن کے نتیجے میں بی ایس ایف کے عملے کے بالترتیب 4 ، 14 اور ایک جوان شہید ہوئے ہیں جبکہ بالترتیب 14 ، 53اور دو جوان زخمی ہوئے ہیں ۔
سی آر پی ایف کے عملے کو لائن آف کنٹرول اور پاکستان سے ملحق بین الاقوامی سرحد پر تعینات نہیں کیا جاتا ہے ۔
جنگ بندی کی خلاف ورزی کی نگرانی کے لئے حکومت کی جانب سے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں ۔
i بین الاقوامی سرحد پر ناکہ ، فیلڈ کی قلعہ بندی ، اعلیٰ طاقتی لائٹ وغیرہ سمیت با قاعدہ دفاعی تیاریاں ۔
ii بی ایس ایف کی اجازت ؍پیشگی اطلاع کے بغیر مقامی آبادی کو بغیر اشتعال فائرنگ کے خطرات کے حامل علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی تعلیم دینے کے لئے سرحدی آبادی سے بی ایس ایف کی باقاعدہ ملاقاتیں ۔ سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے واقعات کے بارے میں گاؤں والوں کی با خبر کرنے کی کوششیں ۔
iii جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تمام واقعات کو پاکستانی حکام کے ساتھ معقول سطح پر اٹھانا اور قائم شدہ میکنزم کے ذریعہ اپنا احتجاج درج کرانا ۔
U .907
(ریلیز آئی ڈی: 1563993)
وزیٹر کاؤنٹر : 91