پی ایم ای اے سی

بھارت اور ناروے نے بحری کثافت کی روک تھام کے لئے اقدامات کا آغاز کیا

Posted On: 11 FEB 2019 7:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12فروری :ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ایک اجازت نامے پرمشتمل دستاویز پردستخط کئے ہیں، جس کے تحت بھارت ۔ ناروے بحری کثافت کی روک تھام کے اقدامات کے لئے انتظام کیاجائیگا اوراس انتظام میں ناروے کی وزارت خارجہ کاتعاون بھی شامل ہوگا۔

          بھارت اورناورے  کی حکومتوں نے جنوری ، 2019 میں اس امرپراتفاق کیاتھا کہ  بحری شعبے میں زیادہ قریبی تعلقات بناکرکام کیاجائے اوراس مقصد کے لئے ایک باہمی   مفاہمتی عرضداشت پردستخط کئے جائیں اور ماہ جنوری میں ناورے کے وزیراعظم کے  بھارت کے دورہ کے دوران بھارت ۔ناروے بحری گفت وشنید کا اہتمام کیاجائے ۔

          ایک مشترکہ ٹاسک فورس ،جس کاتعلق نیلگوں معیشت سے  ہے اورجس میں سرکاری افسران ، محققین اورماہرین نیز نجی شعبے کے نمائندگان بھی شامل ہیں ، تشکیل دی گئی تھی تاکہ نیلگوں معیشت کے کلیدی شعبوں کے تحت  ہمہ گیر حل نکالے جاسکیں ۔ان میں بحری اور بحری شعبے دونوں پہلوشامل ہیں ساتھ ہی ساتھ اس کا تعلق توانائی کے شعبے سے بھی ہے ۔

          شراکت داری میں ناروے اوربھارت تجربات اورمہارت کا باہم تبادلہ کریں گے اور صاف ستھرے سمندر، بحری وسائل کے ہمہ گیر وسائل استعمال اور نیلگوں معیشت کے نموکے لئے مشترکہ کوششیں انجام دیں گے ۔

          دونوں حکومتوں نے اس نئی  شراکت داری کے تحت اولین  مشترکہ پہل قدمی کے طورپراس عمل کا آغاز کیا ۔بھارت ۔ ناروے بحری کثافت پہل قدمی کے ذریعہ بحری آلودگی اورکثافت کی روک تھام کی جائیگی، جو اس وقت افزوں ماحولیاتی تشویش کا موضوع ہے ۔

           بھارت میں ناروے کے سفارت خانے کے سفیر جناب نلس رگنرکامسواگ اور ماحولیات ، جنگلات اورموسمیاتی تبدیلی کی وزارت ، حکومت ہند ، کے ایڈیشنل سکریٹری جناب انل کمارجین نے ایک مشترکہ پہل قدمی پررسمی طورپر دستخط کئے ہیں ۔

          ناروے کی  خارجی    امورکی وزارت کی ڈپٹی وزیر ،محترمہ میریا نےہیگن ، ناروے کی خارجی امورکی وزارت کے تحت بحریات کے خصوصی ایلچی ، جناب ویدرہیل گیسن ، وزیراعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن سکریٹری اورنیتی آیوگ حکومت ہند کے مشیراعلیٰ، جناب رتن پی واتل ، ارضیاتی سائنسز کی وزارت ، حکومت ہند کے سکریٹری ،ڈاکٹرایم راجیون  ،  خارجی امور کی وزارت  ( مغرب ) حکومت ہند  کے سکریٹری  اے گتیش شرما اور وزیراعظم کی اقتصادی کونسل کے جوائنٹ سکریٹری جناب  ڈاکٹرسمت مشرا  بھی مذکورہ مشترکہ پہل قدمی دستاویزات کے دستخط کے موقع پرموجود تھے ۔

           نفاذ سے وابستہ  متعدد شراکت داروں کے توسط سے، اس پہل قدمی کے تحت مقامی حکومتوں کو ہمہ گیر فضلہ انتظام طریقہ ہائے کار کے نفاذ میں مدد دی جائیگی۔ بحری کثافت کے سلسلے میں وسائل اور امکانات  پرمبنی اطلاعات جمع کی جائیں گی اوران کا تجزیہ کیاجائیگااورنجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بہترشکل میں لانے کی کوشش کی جائیگی ۔ ساحل سمندرکوصاف ستھرارکھنے کی کوششوں میں بھی مدد دی جائیگی ۔بیداری پھیلانے کے پروگرام اور سیمنٹ کی تیاری میں کوئلہ کی جگہ پلاسٹک فضلے کے استعمال  کے پائلٹ پروجیکٹ بھی چلائے جائیں گے اور ڈیپازٹ اسکیموں کے لئے فریم ورک تشکیل دیئے جائیں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-901

 



(Release ID: 1563977) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi