پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2019 1:01PM by PIB Delhi
نئیدہلی11فروری۔ کامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پبلک پروکیورنمنٹ (پریفرینس ٹو میک ان انڈیا ) آرڈر (جس میں 28 مئی 2018 کوترمیم کی گئی تھی) ، جنرل فائننشیل رولز 2017 کی دفعہ نمبر 153 کی iii) کی رو سے جاری کیا گیا تھا۔ یہ آرڈر سرکاری خریداری میں گھریلو ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کے ضابطے کے طور پر جاری کیا گیا تھا۔اس پالیسی کا مقصد مقامی مال کی ضروریات سے وابستہ پیداوار کو ترغیب دے کر گھریلو مینوفیکچررس کی سرکار ی خریداری کی سرگرمیوں میں شراکتداری کی حوصلہ افزائی کرناہے ۔اس آرڈر کا اطلاق کسی مرکزی وزار ت ، محکمے یا اس سے وابستہ کسی ذیلی دفتر ،حکومت ہند کے زیر انتظام کسی خودمختار ادارے ،کسی سرکاری کمپنی ،اس کے مشترکہ پروجیکٹ اور اسپیشل پرپز وھیکل کے ذریعہ خریدےجانےوالے سامان وخدمات (بشمول ٹرن کام کاج ) پر ہوگا ۔ پی پی پی ایم آئی آئی آرڈر کے مطابق خریداری ترجیحی طور پر ان مقامی سپلائرز سے کی جائے گی جو مقررہ شرائط کی تکمیل کرتے ہوں ، مزید برآں متعلقہ مصنوعات کے زمروں کے لئے کم از کم مقامی شرائط کے اعلان کے لئے مختلف وزارتوں اور محکموں کو نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت ، الیکٹرانک وانفارمیشن ٹکنالوجی کی وزرات ، ڈپارٹمنٹ آف ہیوی انڈسٹری ، ڈپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکلز ،اسٹیل کی وزارت ،ریلوے کی وزارت ، صنعت وغیررسمی تجارت کے محکمے ،فرٹیلائزر کے محکمے ، دفاعی پیداوار کے محکمے ، ٹیلی کمیونی کیشنز کے محکمے ، جہاز رانی کی وزارت ، کانکنی کی وزارت ،کیمیکل وپیٹروکیمیکلز کے محکمے ، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت اور ٹیکسٹائل کی وزارت نے کم از کم مقامی شرائط کے نوٹی فکیشن جاری کردئے ہیں۔
نوڈ ل وزارتوںاور محکموں کے جاری کردہ نوٹی فکیشنز اس ایڈریس dipp.gov.in پر دستیاب ہیں ۔ جبکہ شہری ہوابازی کی وزارت ، محکمہ دفاع اور بجلی کی وزارتوں کے ذریعہ متعلقہ نوٹی فکیشن اب تک جاری نہیں کئے جاسکے ہیں۔تاہم مرکزی سرکار کی ایجنسیوں کے ذریعہ پی پی پی –ایم آئی آئی آرڈر کی عمل آوری پر نگاہ رکھنے کے لئے درج ذیل طریقے (میکانزم ) وضع کئے گئے ہیں۔
1 خریدار اداروںکو کوئی بھی ٹینڈر یا سینٹرل پبلک پروکیورنمنٹ پورٹل جاری کرنےمیںاس آرڈر کے ضابطوں کی سختی کے ساتھ پابندی کرنی ہوگی۔
2 متعلقہ دعوے دار کسی بھی مرکزی سرکاری خریداری کے پورٹل کے خلافاس آرڈر کی خلاف ورزی کی شکایت کرسکتے ہیں۔
3 ڈی پی آئی آئی ٹی میں ایک سیل قائم کیا گیا ہے ، جو خریدار اداروں کے ذریعہ اس آرڈر کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملات کی جانچ کرے گی۔
4 شکایات کے سدباب کے لئے شکایات کے تدارک اور خصوصی امور کے لئے باقاعدگی سے میٹنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
5 اس آرڈر پر عمل آوری کے لئے پی پی پی – ایم آئی آئی آرڈر کے تحت ایک قائمہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،جو اس آرڈر کی عمل آوری پر نظر رکھے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-8