وزارات ثقافت

نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے ) میں مشاورتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں وضاحت

Posted On: 10 FEB 2019 8:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11فروری :بعض اخبارات میں حال ہی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ (این جی ایم اے ) کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے بارے میں حسب ذیل وضاحت کی گئی ہے ۔

          نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ ممبئی ، بینگلورو اوردہلی کی مشاوری کمیٹیاں تحلیل نہیں کی گئی ہیں ۔ ان کی مدت کار حال ہی میں ختم ہوئی ہے ( ممبئی اوربینگلورو کی مشاورتی کمیٹی کی مدت کار15نومبر ، 2018کو تما م ہوگئی تھی اور دہلی کی مشاورتی کمیٹی کی مدت کار17جنوری ، 2019  )کو ختم ہوئی ہے ۔ ان کمیٹیوں کی تشکیل نو کا عمل جاری ہے ۔ سابقہ مشاورتی کمیٹیوں کی سفارشات کا احترام کیاجائیگا۔ ممبئی کی این جی ایم اے کی مدت کا ردسمبر ،2019تک تھی ۔جیساکہ پہلے بتایاجاچکاہے کہ ان کمیٹیوں کی سفارشات کا احترام کرتے ہوئے فنکاروں کے فن پاروں کے مجوزہ نمائش منعقد کی جائیگی اورمستقبل کی نمائشوں کا فیصلہ نئی مشاورتی کمیٹی کریگی ۔

جہاں تک نوادرات کے مستقل ذخائرکا تعلق ہے اس سلسلے میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کی تجویز ہے کہ اس کے اپنے فن پاروں کے ذخیروں کی نمائش کی جائے ۔ جن میں عظیم فنکاروں کے فن پارے شامل ہیں ۔ ابتدأ میں یہ نمائش دوبرس کے لئے ہوگی ۔ کچھ فنکاروں نے شکایت کی ہے کہ انھیں عارضی نمائشوں میں کم جگہ دستیاب کرائی گئی ہے اس سلسلے میں این جی ایم اے فن کاروں سے موصول ہونے والے مشوروں پر غورکررہی ہے ۔ اور متعلقہ دعویداروں کے مشورے سے جلد ہی کوئی حتمی فیصلہ لیاجائیگا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-845

 



(Release ID: 1563765) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi