ٹیکسٹائلز کی وزارت

کل نئی دہلی میں میگا سلک ایوینٹ(ریشم سے متعلق بڑےپروگرام ) کا انعقاد کیا جائے گا

Posted On: 08 FEB 2019 1:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  08فروری  2019؍ٹیکسٹائل کی وزارت سینٹر ل سلک بورڈ کے اشتراک سے 09فروری 2019ء کو دہلی میں  ‘‘بڑھتے ریشم –حصولیابیاں اور آگے کی راہ’’ کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔محترمہ سشما سوراج اس پروگرام کی مہمان خصوصی ہوں گی ،جبکہ اس پروگرام کی صدارت ٹیکسٹائل کی مرکزی محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی کریں گی۔

اس پروگرام کا انعقاد گزشتہ چار برسوں کے دوران ہندوستان میں ریشم کی صنعت کی ترقی کو اجاگر کرنے کے لئے کیا جارہاہے۔اس پروگرام کے دوران قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے خواتین ریلرز کو بنیاد ٹسر سلک ریلنگ مشین تقسیم  کرنے پرتوجہ مرکوز  ہوگی۔ بنیاد ٹسر سلک ریلنگ مشین کی تقسیم کا  مقصد صدیوں پرانے تھائی ریلنگ کی روایت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ٹسر سلک سیکٹر میں تھائی ریلنگ کے عمل کو ختم کرنے اور دیہی غریب خواتین اور قبائلی خواتین ریلرز کے لئے مناسب آمدنی کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل سلک ٹیکنالوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے چمپا، چھتیس گڑھ کے صنعت کاروں کے اشتراک سے ایک مشین تیار کی ہے۔اس تیار کردہ مشین کو بنیاد ریلنگ مشین کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس مشین کے ذریعے ٹسر سلک کے دھاگوں کی کوالٹی اور پیداواریت میں بہتری اور خواتین کی مشقت میں کمی آئے گی۔

روایتی طریقہ کار استعمال کرنے والی خواتین ریلرز فی دن تقریباً 125روپے کماتی ہیں، جبکہ بنیاد ریلنگ میشن  استعمال کرنے والے ٹسر ریلرز فی دن 350 روپے کما سکتے ہیں۔بنیاد ریلنگ مشین کی قیمت 8475روپے فی یونٹ ہے، اس قیمت میں ٹیکس اور نقل و حمل کے چارجز شامل نہیں ہیں۔مارچ 2019ء کے آخر تک تھائی ریلنگ کو پوری طرح ختم کرکے بنیاد ریلنگ مشین کو  عمل میں لانے کا منصوبہ ہے۔یہ مشین شمسی توانائی اور پیڈل منسلکات کے ساتھ دستیاب ہے۔ریلرز کے لئے مشینوں کو تیار کرنے اور ڈیلیوری کے لئےمشین کی مینوفیکچرنگ کرنے والوں کی شناخت پہلے ہی کی جاچکی ہے۔

اس پروگرام کے دوران سیری کلچر(خام ریشم حاصل کرنے کے لیے ریشم کے کیڑوں کی پرورش اور دیکھ بھال)کے متعدد شعبوں سے تعلق رکھنے والےاور ریشم صنعت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو اعزاز ات سے نوازا جائے گا۔اسی طرح بہترین کارکردگی کرنے والی ریاستوں کو بھی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں ریشم فضلات سے پیدا کئے جانے والے مختلف قسم کے اونوں کی آمیزش سے بنے کپڑوں کی شروعات کی جائے گی۔مزید برآں ریشم کے کیڑوں کی بیج کے شعبے میں کوالٹی سرٹیفکیشن کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندوستان کی ریشم کی صنعت اور ریاستی سیری کلچرپروفائل سے متعلق ایک جامع خلاصہ کا اجراء بھی عمل میں آئے گا۔

اس جامع خلاصے کے اندر ہر ایک ریاست کی ریشم کی صنعت اور سیری کلچر کی ترقی کی صورتحال کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ  اس میں ملک بھر میں حکومت ہند کے ذریعے شروع کئے گئے منصوبوں اور پروگراموں اور ان کے نفاذ کی صورتحال اورنسلی ریشم مصنوعات سے متعلق ایک جامع معلومات ہے۔ا س کے ساتھ ایک ڈائریکٹری بھی ہوگی ، جس میں متعلقہ رابطے کے لئے اہم مقامات کے علاوہ ریشم کی صنعت سے متعلق اولین  اور تازہ ترین جانکاری ہوگی۔

ٹیکسٹائل کی وزارت نے بڑی تعداد میں ٹیکسٹائل کی صنعت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاءکے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔

**************

 

م ن۔م ع۔ن ع

U: 817



(Release ID: 1563618) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi