سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
موٹر گاڑیوں کے لئے جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم
Posted On:
07 FEB 2019 6:22PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 08 فروری ؍سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ ایل منڈاویہ نے گزشتہ روز ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے 28 نومبر ، 2016 کو ایک نوٹی فکیشن جاری کر کے دو پہیہ گاڑیوں ، ای ۔ رکشہ ، تھری وہیلر اور دیگرٹرانسپورٹ گاڑیوں جن کے لئے موٹر وہیکل ایکٹ ، 1988 کے تحت پرمٹ در کار نہیں ہے ، کے علاوہ گاڑیوں میں لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائس اور ایک یا ایک سے زائد ایمرجنسی بٹن کو یکم اپریل ،2018 سے لازمی قرار دیا تھا ۔ متعدد ریاستوں اور اسٹیک ہولڈروں نے اس امر کی جانب وزارت کی توجہ مبذول کرائی ہے کہ موٹر گاڑیوں کی نگرانی کے لئے کنٹرول اور کمانڈ مراکز کی کمی کے باعث لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائس کو چیک کرنے اور عمل در آمد کے راستے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں ۔ وزارت نے 18 اپریل ، 2018 کو ایک نوٹی فکیشن جاری کر کے لوکیشن ٹریکنگ ڈیوائس اور ایمرجنسی بٹن کا لزوم یکم اپریل ، 2019 تک کے لئے موخر کر دیا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 810
م ۔ ر ۔ ر۔
(Release ID: 1563514)
Visitor Counter : 65