قبائیلی امور کی وزارت

درج فہرست قبائل کی فہرست میں تیلی ذات کی شمولیت

प्रविष्टि तिथि: 07 FEB 2019 5:31PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 08 فروری ؍قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب سدرشن بھگت نے گزشتہ روز ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ حکومت ہند نے 15 جون ، 1999 کو ( 25 جون ، 2002 کو مزید ترامیم شدہ ) درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی فہرست میں شمولیت اور اخراج کی شرائط و ضوابط میں ترامیم کی ہیں ۔ نئی شرائط کے مطابق صرف وہی تجاویز ہی قابل غور ہوں گی جو کہ متعلقہ ریاستی حکومت ؍ مرکز کے زیر انتظامیہ اور رجسٹرار جنرل آف انڈیا اور نیشنل کمیشن برائے شیڈولڈ ٹرائبس سے مطابقت رکھتی ہوں ۔
حکومت جھار کھنڈ نے جھار کھنڈ کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں کولہہ ( تیلی ) ذات کی شمولیت کے لئے تجویز ارسال کی ہے ، تاہم حکومت جھار کھنڈ کی جانب سے اس تجویز کی حمایت میں اخلاقیاتی رپورٹ ارسال نہیں کی تھی ۔ ترمیم شدہ شرائط کے مطابق تجویز کی منظوری کے لئے اس سے پہلے ریاستی حکومت کی جانب سے ایتھنی کل رپورٹ یعنی نسلی جغرافیہ پر مبنی رپورٹ پیش کرنا ضروری ہے ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 811


(रिलीज़ आईडी: 1563513) आगंतुक पटल : 105
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English