وزارت خزانہ
محکمہ برائے اقتصادی امور ، وزارت خزانہ کے سکریٹری جناب سبھاش چندر گرگ کا کہنا ہے کہ اقتصادی شرح نمو اور افراط زر کے لئے مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا تجزیہ حکومت کے افراط زر اور شرح نمو کے تجزیے کے عین مطابق ہے، حکومت ، ایم پی سی کے تجزیے اور پالیسی شرح کو کم کرنے اور مالیاتی پالیسی موقف کو بدلنے کے اس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 FEB 2019 4:54PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 07فروری 2019: مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے آج جاری کردہ اپنے چھٹے دو ماہی بیان میں، موجودہ اور تغیر پذیر کلی معاشی صورتحال کے تجزیے کی بنیاد پر لکویڈیٹی ایڈجسٹمنٹ فیسلٹی (ایل اے ایف) کے تحت پالیسی ریپوریٹ میں 25بیسس پوائنٹ کی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسے 6.5 فیصد سے گھٹا کر 6.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔ اس کے نتیجے میں ایل اے ایف کے تحت ریورس ریپوریٹ 6.0 فیصد، جبکہ مارجنل اسٹینڈنگ فسلیٹی (ایم ایس ایف) ریٹ اور بینک ریٹ 6.5 فیصد رہے گی۔
مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مالیاتی پالیسی کو کافی سخت سے معتدل پالیسی میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
دسمبر 2018 میں پانچویں دوماہی ریزولوشن میں 19-2018 کے لئے مجموعی گھریلو پیدوار (جی ڈی پی) کی شرح ترقی7.4 فیصد رہنے کے تخمینے کے برخلاف سی ایس او نے 7.2 فیصد کی مجموعی گھریلو پیدوار (جی ڈی پی )کی شرح ترقی کا تخمینہ لگایا ہے ۔ تاہم 20-2019 کے لئے جی ڈی پی کی شرح ترقی 7.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ 19-2018 کی تیسری سہ ماہی میں اصل افراط زر کی شرح 2.6 فیصد تھی، جو کہ اندازے سے نسبتاً کم تھی۔ 19-2018 کے لئے افراط زر کا تخمینہ اور 20-2019 کی افراط زر کی شرح دسمبر کے ریزولیشن سے مائل بہ زوال ہے۔
محکمہ برائے اقتصادی امور ، وزارت خزانہ کے سکریٹری جناب سبھاش چندر گرگ کا کہنا ہے کہ اقتصادی شرح نمو اور افراط زر کے لئے مالیاتی پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا تجزیہ حکومت کے افراط زر اور شرح نمو کے تجزیے کے عین مطابق ہے۔
جناب گرگ نے مزید کہا کہ حکومت مالیاتی پالیسی کمیٹی(ایم پی سی) کے تجزیے اور پالیسی شرح کو کم کرنے اور مالیاتی پالیسی موقف کو بدلنے کے ایم پی سی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
**************
م ن۔م ع ۔ ع ر۔
U- 798
(ریلیز آئی ڈی: 1563412)
وزیٹر کاؤنٹر : 124