سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری کل ایودھیا میں 7195 کروڑ روپے کی لاگت سے پانچ این ایچ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
ان میں رام ونگامن مارگ اور ایودھیا کی 84 کوسی پریکرما کے سیکشن شامل ہیں
جناب گڈکری کل پریاگ را ج میں جل مارگ وکاس کے تحت پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے
Posted On:
07 FEB 2019 4:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 فروری 2019/سڑک ، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں ، جہاز رانی ، آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کے احیا کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کل ایودھیا میں اندازاً 7195 کروڑ روپے کی لاگت سے 632 کلو میٹر طویل پانچ نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ان پروجیکٹوں میں لکھنؤ – ایودھیا شاہراہ کے ایودھیا سیکشن کی تزئین کاری ، جس پر 55 کروڑ روپے لاگت آئے گی، ایودھیا- وارانسی شاہراہ کے ایودھیا اکبر پور سیکشن کو چار لین کا بنانا جس پر 1081 کروڑ روپے لاگت آئے گی، 46 کلو میٹر طویل چار لین والی ایودھیا رنگ روڈ کی تعمیر ، جس پر 1289 کروڑ روپے لاگت آئے گی، رام ونگنامامارگ کے 44 کلو میٹر طویل موہن گنج شرینگورپور سیکشن کی تعمیر جس پر 478 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور ایودھیا کے 84 کوسی پریکرما مارگ کے 51 کلو میٹر طویل بیکا پور -ردولی –مرتیہان گھاٹ سیکشن کی تعمیر، جس پر 896 کرور روپے لاگت آئے گی ، شامل ہیں۔ رام ونگنامامارگ پروجیکٹ جو ایودھیا سے چترکوٹ تک 262 کلو میٹر علاقے میں پھیلا ہوا ہے، اور جس کی تعمیر پر 2020 کروڑ روپے لاگت آئےگی، جس پر ایودھیا کا 84 کوسی پریکرما مارگ 275 کلو میٹر طویل پروجیکٹ ہے، جس پر 2750 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
ان پروجیکٹوں سے ایودھیا سے چترکوٹ اور امبیڈکر نگر تک برائے کنیٹی ویٹی قائم ہوجائے گی۔ 84 کوسی مارگ سے ایودھیا کے اطراف یاتری کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی۔ ایودھیا رنگ روڈ سے شہر میں بھیڑ بھاڑ کم ہوگی اورآلودگی میں بھی کمی آجائے گی۔ ان پروجیکٹوں سے یاتریوں کو سہولت حاصل ہوگی اور ایودھیا نیز ورانسی کے علاقوں کی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا اور اس طرح اس علاقے کے لوگوں کی سماجی اقتصادی حالت میں بہتری آے گی۔
جناب گڈکری کل پریاگ راج کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ فرخہ اور پٹنہ کے درمیان نیشنل واٹر وے -1 (دریائے گنگا) کے ریور انفارمیشن سسٹم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کریں گے، وہ فرخہ میں نیوی گیشن لاک کے نئے انتظام کی نقاب کشائی بھی کریں گے جس سے دریائے گنگا میں ہلسہ مچھلیوں کی افزائش نسل کا کام انجام دیا جائے گا اور دریاؤں کے ماحولیات نظام کو برقرا ر رکھا جاسکے گا۔
وہ کنبھ میلے کے مقام پر دریائے گنگا کی صفائی کے قومی مشن کی طر ف سے لگائی گئی نمائش دیکھنے بھی جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ ج ۔ ج۔
U- 793
(Release ID: 1563384)
Visitor Counter : 191