وزارات ثقافت
نوئیڈا میں قومی عجائب گھر انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح
Posted On:
30 JAN 2019 6:01PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 31 جنوری ؍فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے گزشتہ روز ثقافت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) اور نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ ( این ایم آئی ) کے چانسلر ڈاکٹر مہیش شرما کی موجودگی میں اے ۔ 19 سیکٹر 62 نوئیڈا ( انسٹی ٹیوشنل ایریا ) میں قومی عجائب گھر انسٹی ٹیوٹ یعنی نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا ۔ جناب ڈی ایس گینگوار ، ایڈیشنل سیکریٹری ، وزارت ثقافت ، ڈاکٹر بی آر منی ، ڈائرکٹر جنرل ، نیشنل میوزیم ، آلوک ٹنڈن ، چیئر مین نوئیڈا اتھارٹی اور ڈاکٹر پردیومن شرما رجسٹرار ، این ایم آئی بھی اس موقع پر موجود دیگر مقتدر شخصیات کے ساتھ شامل تھے ۔
فروغ انسانی وسائل کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ پیش کئے گئے کورسوں مثلاً ہسٹری آف آرٹس ، کنزرویشن ، میوزیولوجی کی بھی دیگر کورسوں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر گنجائش موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورثے اور ہماری تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے لئے ان مضامین اور ان مضامین کے ماہرین وقت کی اہم ضرورت ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ثقافت نے عجائب گھروں کے تحفظات اور عجائب گھروں کی منظم کار کردگی کے لئے متعدد اچھی پہل قدمیاں کی ہیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ وزارت ثقافت تعلیمی تاریخ کے ایک قومی عجائب گھر کے قیام پر غور کرے تاکہ آنے والی نسلیں تعلیم کے ارتقاء کو سمجھ سکیں ۔
ثقافت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ڈاکٹر مہیش شرما نے فروغ انسانی وسائل کے وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کی کوششوں کی بدولت عجائب گھر انسٹی ٹیوٹ کا کام بر وقت مکمل ہو سکا ہے ( سنگ بنیاد 31 جنوری ، 2015 کو رکھا گیا تھا ) اور کہا کہ نوئیڈا کو ملک کے اولین میوزیم انسٹی ٹیوٹ بننے کا فخر حاصل ہو گا ۔
نیشنل میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر منی نے استقبالیہ خطبے میں کہا کہ اس سے قبل نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ ،جن پتھ ، نئی دلّی کے نیشنل میوزیم کی پہلی منزل سے اپنا کام کر رہا تھا ۔ اس کے آزادانہ کیمپس کے لئے نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ نوئیڈا میں تقریباً تین ایکڑ زمین الاٹ کی گئی تھی ۔ 90.40 کروڑ روپئے کے کل بجٹ ( دس فیصد اضافی چارجز سمیت ) کے ساتھ سی پی ڈبلیو ڈی کے ذریعہ یہ پروجیکٹ چار سال کی مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 604
(Release ID: 1562049)