وزارت دفاع

آئی این ایس کوہاسا کومستقبل میں شامل کرنے کے ساتھ ہیڈکوارٹر انڈمان نکوبار کمانڈ اے این سی کی کارروائی کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

Posted On: 18 JAN 2019 1:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18جنوری 2019؍بحریہ کے ایئر اسٹیشن (این اے ایس) شبپور کو 24جنوری 2019ء کو بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لامبا، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، اے ڈی سی، آئی این ایس کوہاسا کے طورپر شامل کریں گے۔آئی این ایس کوہاسا کا نام وائٹ –بلیڈ سی ایگل کے نام پر رکھا گیا ہے، جو انڈمان نکوبار جزیروں (اے این آئی)کے لئے شکار کرنے والا ایک بڑا پرندہ ہے۔

این اے ایس شبپور کا قیام 2001ء میں شمالی انڈمان میں نگرانی کے لئے فارورڈ آپریٹنگ ایئربیس (ایف او اے بی) کے طورپر عمل میں آیا تھا۔جزیروں کے زیادہ تر شمالی حصے میں واقع یہ ایئرفیلڈ نہ صرف یہ کہ جزیروں کی سیکورٹی کے لئے، بلکہ اس کی مجموعی ترقی کے لئے بھی اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل ہے۔اس ایئر فیلڈ کے جڑنے سے انڈمان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی)کی اے این آئی کے تمام خطوں سے آزادانہ طورپر کام کرنے کی صلاحیت کو کافی فروغ ملے گا۔مطلوب سہولتوں اور افرادی قوت کے ساتھ ایک آزادانہ بحریہ یونٹ کے قیام سے اے این سی کی مجموعی  طور کارروائی کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔یہ بحریہ ایئر اسٹیشن پر جہازوں کے مستقل بیس کے لئے مواقع پیدا کرے گا۔فی الحال یہ ایک ہزار میٹر لمبائی والی ہوائی پٹی کے ساتھ بھارتیہ بحریہ، ہندوستانی فضائی اور کوسٹ گارڈ کے چھوٹے چھوٹے جہازوں کو الگ الگ کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔آئی این ایس کوہاساپورٹ بلیئر میں آئی این ایس اُتکروس اور کیمپ بیل بے میں آئی این ایس باز کے بعد انڈمان میں بحریہ کا  تیسراایئر بیس بن جائے گا۔

شمولیت کے بعد اسٹیشن حکومت کی اڑان اسکیم  کومد نظر رکھتے ہوئے فوجی اور سول ایئرکرافٹ دونوں کے مشترکہ آپریشن کے لئے ایک بیس کے طورپر کام کرے گا۔مرحلہ IIتوسیعی منصوبہ کے حصہ کے طورپر رن وے کی لمبائی بعد میں تین ہزار میٹر تک بڑھادی جائے گی۔یہ مستقبل  میں وسیع پیمانے پرسول اور دفاعی ہوائی جہازوں کا  آپریشن کرے گا۔

 

م ن۔ن ا ۔ن ع

U: 419



(Release ID: 1560507) Visitor Counter : 90


Read this release in: English