بھارت کا مسابقتی کمیشن

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا نے انڈین زِنک – کاربن ڈرائی سیل بیٹریز کے معاملے میں کارٹیلائزیشن کےمقدمے پر تیسرے کمتر جرمانے کا فیصلہ دیا

Posted On: 17 JAN 2019 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی 18  جنوری  ۔ کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(سی سی آئی )  نے پیناسونک انرجی  انڈیا کمپنی لمٹیڈ  (پیناسونک) اور گودریج  اینڈ بوائس   مینوفیکچرنگ کمپنی لمٹیڈ (گودریج ) پر ہندوستان میں   زنگ کاربن ڈرائی سیل بیٹریز   کی قیمتوں کے تعین میں سازش کرنے کی پاداش میں  جرمانہ  عائد کرنے کا آخری فیصلہ دیا۔ پیناسونک  کے معاملے میں سی سی آئی نے   کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (لیسر  پنالٹی  )    ریگولیشنز  2009  (لیسر پینالٹی  ریگولیشن   ) کے ساتھ  ملاکر پڑھے جانے والے ،  کمپٹیشن ایکٹ 2002  کی دفعہ 46  کا حوالہ دیتے ہوئے جرمانے کی رقم کو صد فیصد  کم کردیا ۔

          سی سی آئی نے مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 19  کے تحت   پیناسونک کے ذریعہ کئےگئے انکشافات پر مبنی  کارروائی  مذکورہ ایکٹ کی دفعہ  46  کے تحت   اپنے طور پر یہ  کارروائی کی ۔ اس  معاملے میں  جمع کی گئی شہادتوں   بشمول   غیر مقابلہ جاتی شق      مخالف     کو پینا سونک اور گوڈریج کے درمیان  بیٹریوں کی سپلائی کے لئے  طے  پانے  والے معاہدے میں شامل کرنے   اور  دونوں  کمپنیوں کے  کلیدی منیجروں کے عہدے کے افسران کے درمیان   ای -  میل مواصلات   سے کمیشن کو معلوم ہوا کہ   سی سی آئی کے 2016  کے مقدمہ نمبر ایک        کے پینا سونک نے  ایوریڈی انڈسٹریز  انڈیا لمٹیڈ اور  انڈو نیشنل لمیٹیڈ  کے ساتھ  قیمتوں کے تعین کی سازش   کے ذریعہ  ایسی بیٹریوں   کی  گوڈریج کو فروغ   کی بنیادی قیمت میں اضافے   پر گفتگو کے لئے  رابطہ  کاری   کرنے میں   مزید برآں     ان کمپنیوں کے ذریعہ بازار میں فروخت کی جانے والی بیٹریوں کی    قیمت  پر اتفاق رائے کے لئے ابتدائی قیمت   کے  مطابق     بازار میں  قیمتوںکی تفریق  پید ا ہوئی ہے ۔

          کمیشن نے مذکورہ بالا  شواہدکی بنیاد پر پایا کہ پیناسونک اور گوڈریج نے      مذکورہ   ایکٹ  کی دفعہ 3  کی شق  نمبر ایک   کو    دفعہ تین کی (ایک)  کے ساتھ  پڑھے جانے والے  قانون کی رو سے  قیمتوں کے تعین  میں   غیر مانع  مسابقتی کردار  ادا کیا ہے ۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ یہ کام 13  جنوری 2012  یعنی اس وقت سے جب پیناسونک اور گوڈریج نے  یہ تحریری معاہدہ کیا تھا ،30  نومبر 2014  تک   گوڈریج کے ذریعہ اس معاہدے کو  خارج کردیا تھا۔

          متعلقہ امور پر غوروخوض کرتے ہوئے  پینا سونک پر منافع کے  ڈیڑھ گنا   کے بقدر جرمانہ  جنوری 2012 سے نومبر 2014  کی مدت تک کے لئے عائد کیا گیا  اور گوڈریج پر اس کے سالانہ  کاروبار   کا چار فیصد جرمانہ   عائد کیا گیا۔یہ جرمانہ جنوری 2012 سے نومبر 2014  کی مدت تک  کے لئے 85 لاکھ روپے کے بقدر ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-408


(Release ID: 1560442) Visitor Counter : 103


Read this release in: English