سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش پر جناب من سکھ منڈاویہ کی پد یاترا گاندھیائی اقدار کی تقلید کرنے پر زور

प्रविष्टि तिथि: 17 JAN 2019 7:37PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 18 جنوری ؍مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں ، جہاز رانی ، کیمیاوی اشیاء اور کھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویہ نے 150 کلو میٹر طویل پد یا ترا کا اہتمام کیا ۔ یہ ہفت روزہ پد یاترا گزشتہ روز دکشن مورتی گاؤں سے شروع ہو کر اسی ماہ کی 22 تاریخ کو گجرات کے سنوسارا میں اختتام پذیر ہو گی ۔ یہ پاترا بنیادی تعلیم کا پیغام پھیلانے کے لئے منعقدھ کی جا رہی ہے ۔
جناب من سکھ منڈاویہ نے یہ پد یاترا شجر کاری سے شروع کی اور گاندھیائی افکار اور فطرت کے درمیان رشتے کی وضاحت کی ۔ انہوں نے سورت کے تین نو جوانوں کے ذریعہ 22 ہزار کلو میٹر پر مشتمل اور تین ماہ طویل بائک کے سفر کو بھی ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔
پد یاترا کے دوسرے دن یہ بیلا سے سمدھیارا ، بھدراور اور مایا دھار پہنچی ۔ گاؤں والوں نے جناب من سکھ منڈاویہ اور ددیگر پد یاتریوں کا خیر مقدم کیا ۔ جناب منڈاویہ نے گاندھیائی افکار اور اقدار کو قبول کرنے کے لئے ان لو گوں کا شکریہ ادا کیا ۔ مہاورت سبھا سے خطاب کرتے ہوئے نا مور سنت مراری باپو نے تمام مذاہب کی وحدانیت کے بارے میں بتایا کہ یونیورسل ازم یعنی آفاقیت کبھی کسی کو بندشوں میں نہیں باندھتی ہے ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 411


(रिलीज़ आईडी: 1560440) आगंतुक पटल : 60
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English