وزارات ثقافت

گاندھی امن انعامات برائے سال 2017, 2016 , 2015اور 2018 کا اعلان

Posted On: 16 JAN 2019 8:39PM by PIB Delhi


نئی دلّی ، 17 جنوری ؍گاندھی امن انعامات برائے سال 2017, 2016 , 2015اور 2018 کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ انعامات کی تفصیل درج ذیل ہے :
1
وویکا نند کیندر، کنیا کماری ، کو دیہی ترقیات ، تعلیم ، قدرتی وسائل کا فروغ میں تعاون کے لئے برائے سال 2015
2 اکشے پاتر فاؤنڈیشن کو ملک بھر کے لاکھوں بچوں کو مڈ ڈے میل مہیا کرانے کے لئے اور سلبھ انٹر نیشنل کو بھارت میں صفائی ستھرائی کی بہتری اور ہاتھ سے میلہ اٹھانے کے طریقے سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ انعام برائے سال 2016 -
3
ایکل ابھیان ٹرسٹ کو تمام بھارت کے دور دراز کے دیہی اور قبائلی بچوں کو تعلیم فراہم کرانے ، دیہی افراد کو با اختیار بنانے اور صنفی اور سماجی مساوات میں تعاون کے لئے برائے سال 2017
4 جناب یوہی ساساکاوا کو بھارت اور دنیا بھر میں میں کوڑھ کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لئے انعام برائے سال 2018

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ، رنجن گو گوئی ، لوک سبھا کی اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن ، لوک سبھا میں سب سے بڑی واحد حزب مخالف پارٹی کے رہنما جناب ملیکارجن کھڑگے اور ممبر پارلیمنٹ جناب ایل کے آڈوانی نے 16 جنوری ، 2018 کو تفصیلی تبادلہ خیالات کے بعد مذکورہ بالا تنظیموں ؍ افراد کو درج بالا شعبوں میں ان کی نمایاں غیر معمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے متفقہ طور پر انہیں منتخب کیا ۔
یہ سالانہ ایوارڈ حکومت ہند کے ذریعہ مہاتما گاندھی کی 125 ویں سالگرہ کے سلسلے کے تحت 1995 میں قائم کئے گئے تھے ۔ یہ ایوارڈ ایک کروڑ

روپئے کی رقم ، ایک سپاس نامہ ، ایک لوح کے ساتھ ساتھ روایتی دستکاری ؍ ہتھ کرگھا سے تیار ایک شاندار اور نفیس آئٹم پر مبنی ہوتا ہے ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 382
م ۔ ر ۔ ر۔



(Release ID: 1560321) Visitor Counter : 111


Read this release in: Marathi , English , Hindi