آبی وسائل، دریائی ترقیات اور گنگا احیاء کی وزارت

این ایم سی جی افسروں اور شرکائے کار نے کلین گنگا فنڈ کیلئے اپنی جانب سے تعاون کیا


203.91 کروڑ روپئے کے بقدر کے پروجیکٹوں کی صاف ستھری گنگا فنڈ کے تحت  منظور ی

Posted On: 15 JAN 2019 6:00PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔16؍جنوری۔صاف ستھری گنگا کے قومی مشن (این ایم سی جی) کے افسران اور شرکائے کار نے باہم مل کر صاف ستھری  گنگا فنڈ میں اپنی جانب سے تعاون کا اہتمام کیا ہے جو رضاکارانہ بنیادوں پر کیا گیا ہے۔ مختلف نفاذ ایجنسیوں، شرکائے کار اور دیگر اداروں نے ٹیم این ایم سی جی میں شرکت کی ہے جس میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا ، یونین بینک آف انڈیا ، انجینئرس انڈیا لمیٹیڈ ، ڈبلیو اے  پی سی او ایس ، ایچ ڈی ایف سی وغیرہ شامل ہیں اور ان سب  نے ملکر این ایم سی جی  ہیڈکوارٹرس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کلین گنگا فنڈ میں اپنا تعاون پیش کیا ہے۔

این ایم سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے تمام شرکائے کار اور شراکت داروں سے گزارش کی ہے کہ وہ کلین گنگا فنڈ میں اپنی جانب سے تعاون فراہم کریں اور اس قومی ندی کی صفائی کے عظیم کام میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی رابطہ کاری ایک کلیدی ذریعہ ہے لہٰذا ہمیں زیادہ سے زیادہ افراد اور اداروں کو سی جی ایف میں تعاون دینے کیلئے راغب کرنا چاہئے اور کلین گنگا مشن کا حصہ بننا چاہئے۔ اس کاز سے اپنے آپ کو جوڑنا اور مربوط کرنا مالی تعاون دینے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ بہت سے کارپوریٹ ادارے اپنے طور پر آگے آئے ہیں اور انہوں نے بطور شراکت دار ہمارے ساتھ اپنا تعاون دیا ہے ، مثال کے طور پر ایچ سی ایل نے جنگل بانی کو بڑے پیمانے پر شروع کیا ہے اور اتراکھنڈ میں رودر راکش  کی پودھ کاری میں بھی مصروف ہے، یہ کام آئی این ٹی اے سی ایچ ، انڈوراما کے تعاون واشترک سے  انجام پارہا ہے جس نے گھاٹوں وغیرہ کی تعمیر کاکام بھی شروع کررکھا ہے۔

کلین گنگا فنڈ کا قیام انڈین ٹرسٹس ایکٹ  کے تحت عمل میں آیا تھا جسے کابینہ کی باقاعدہ منظوری حاصل ہے اور وزیر خزانہ متعلقہ بورڈ کے سربراہ ہیں۔ ڈی جی این ایم سی جی  کلین گنگا فنڈ کیلئے سی ای او کے طور پر کام کرتے ہیں۔

سی جی ایف کے گھریلو عطیہ دینے والے اپنے دیے گئے عطیے پر آمدنی ٹیکس ایکٹ 1961 کی دفعہ  80  جی (1)  (i)  کے تحت 100 فیصد آمدنی ٹیکس رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ سی جی ایف میں دیا گیا تعاون سی ایس آر سرگرمیوں کے تحت شمار ہوتا ہے جیسا کہ کمپنیوں سے متعلق ایکٹ 2013 کی  جدول 7 میں تذکرہ کیا گیا ہے۔

سی جی ایچ ایف میں دیا گیا تعاون نئی دہلی، مین برانچ ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا  میں وصول کیا جارہا ہے ، سی جی ایچ ایف میں تاحال 269.12 کروڑ روپئے کے بقدر کا سرمایہ ہے اس میں سے 203.91 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ پہلے ہی زیرنفاذ آچکے ہیں جن کا تعلق جنگل بانی ، نالوں کی جائے موقع  بایو ریمیڈیشن پروسیس یعنی حیاتیاتی طریقے سے صفائی ، گھاٹوں کی از سر نو ترقی اور لاشوں کو ٹھکانے  لگانے اور دیگر سہولتوں کی فراہمی سے ہے۔

یہ چیز ازحد اہم ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ کلین گنگا فنڈ میں تعاون دیں جس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگ اس عظیم مقصد میں شریک ہوں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  انفرادی طور پر دیا جانے والا تعاون مجموعی طور پر   تقریباً 10.92 کروڑ روپئے تک پہنچ گیا ہے۔ آسانی سے تعاون فراہم کرنے اور انفرادی عطیات کے عمل کو آسان بنانے کیلئے مختلف طریقے اپنائے گئے ہیں۔

کل کی تقریب میں کلین گنگا فنڈ میں مجموعی طور پر 2,65,879/- روپئے کا تعاون جمع کیا گیا ۔مختلف شرکائے کار اداروں کے  30 افسروں سمیت 80-70 این ایم سی جی  افسران نے اس فنڈ میں اپنا تعاون دیا ۔ یہ کلیکشن ایس بی آئی اے ٹی ایم وینوں کے ذریعے کیا گیا جو این ایم سی جی ہیڈ کوارٹرس  پر کھڑی ہوئی تھیں ، کیو آر کوڈ کے ذریعے  چار ادائیگیوں کے گیٹ وے قائم کئے گئے تھے تاکہ کسی بھی گیٹ وے سے عطیہ جمع کرایا جاسکے۔

کلین گنگافنڈ میں عطیات درج ذیل ویب سائٹ www.cleangangafund.comپر   ادائیگی کے گیٹ وے کے آن لائن طریقے کو اپناکر دیے جاسکتے ہیں اور اس ویب سائٹ پر کیو آر کوڈ کو اسکین کیا جاسکتا ہے۔ انفرادی طور پر عطیات دینے والے بھیم، یو پی آئی / پے ٹی ایم ایپ (ان سب کو گوگل پلے اسٹور سے آسانی سے کھولا جاسکتا ہے) کے ذریعے اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔ یہ عطیات کلین گنگا فنڈ کھاتا نمبر 34213740838 کے نام سے چیک ڈیمانڈ  ڈرافٹ کی شکل میں بھی دیے جاسکتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U-354



(Release ID: 1560075) Visitor Counter : 101


Read this release in: English