بھارتی چناؤ کمیشن

 الیکشن  کمیشن آف انڈیا نے  تما  م ریاستوں کے چیف الیکٹورل افسران کےساتھ چناؤ کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 12 JAN 2019 5:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی 14  جنوری  ۔الیکشن کمیشن نے  11و 12 جنوری  2019 کوسبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے چیف الیکٹورل افسران    کی ایک دوروزہ کانفرنس کا اہتمام کیا ۔  ان دودنوں کے دوران  2019  کے مجوزہ عام انتخابات کی تیاریوں کا  جامع  جائزہ لیا گیا۔ 

          اس کانفرنس میں الیکشن کمیشن نے   فہرست رائے دہندگان  کی صحت  ودرستی     ، انتخابات کی محتاط  منصوبہ بندی   ،ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی  کی اندازہ کاری  اور ووٹروں تک وسیع تر رسائی   کی اندازہ کاری اورتربیت   پر توجہ مرکوز کی ۔اش موقع پر چیف الیکٹورل افسران سے خطاب   کے دوران  چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے   سردست  نظر ثانی  فہرست رائے دہندگان     پر خصوصیت کے ساتھ زور دیا  اور کہا کہ  آئندہ عام انتخابات کے لئے جلد ہی ان فہرستوں کو قطعی شکل دی جانی چاہئے ۔  اس لئے   یہ خصوصی نظر ثانی اضافی  اہمیت اور احتیاط  کی متقاضی ہے تاکہ  فہرست رائے دہندگان  کی درستی کو  یقینی بنایا جاسکے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ   اس بات کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہئے کہ تمام ووٹروں کا اندراج بروقت کیا جاسکے ۔  انہوں نے ووٹروں کے لئے ہیلپ لائن نمبر 1950   خصوصی اہمیت کی حامل ہے ،اس  لئے  فہرست رائے دہندگان میں اپنا نام  اور ای پی آئی سی تلاش کرنے    اور الیکشن  کے عمل سے رابطہ کاری  اور ان کے جمہوری حقوق   کی ادائیگی   کے لئے یہ ہیلپ لائن   پہلے مقام رابطہ کاری کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے    تمام چیف  ایکٹورل افسران کو ہدایت دی  کہ    ہیلپ لائن نمبر 1950   کا سپورٹ سسٹم جلد از جلدتیار کیا جائے ۔

          اس موقع پر جناب اروڑہ نے  سبھی پولنگ اسٹیشنوں میں   یقین دہانی شدہ کم از کم  سہولیات    فراہم کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی ۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے  تمام چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت کی کہ   اپنے بوتھ کی سطح کے، ضلع کی سطح کے اورریاستی سطح کے  پلان تیار رکھیں اور انتخابات کے لئے مطلوب تمام وسائل  کی  محتاط اندازہ کاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوںاور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو  اپنی ای وی ایم /  وی وی پی اے ٹی مشینوں کی  ضروریات کا اندازہ کاری کرنی چاہئے  اور اپنی  پہلی  سطح کی جانچ کے لئے مدت مقررہ کی پابندی کی جانی چاہئے ۔  انہوں نے  ووٹروں میں  ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی  مشینوں      کا تجربہ رکھنے والوں کی فراہمی نیز پولنگ افسران کی تربیت    کے دوران   ایسے افراد کی   موجودگی پر زوردیا کہ کیونکہ اس سے شکوک وشبہات کم سے کمتر ہوجاتے ہیں اور شراکتداروں  کے اندر خوداعتمادی   پیدا ہوجاتی ہے ۔  

          اس موقع پر اپنی تقریر میں  الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسہ  نے    فہرست رائےدہندگان کی      زبردست اہمیت پر زوردیا ۔انہوں نے کہا کہ اب  چناؤ سے متعلق تمام عملے کو   تیاری کرلینی چاہئے تاکہ ملک کو ایک اور بے نقص  چناؤ  پیش کیا جاسکے  ۔اس زبردست کام کی تکمیل کے لئے ریاستی چیف الیکٹورل افسران   اور ضلع سطح کے ڈسٹرکٹ الیکٹورل افسران کو   تفصیل سے منصوبہ بندی  اور قائدانہ کردار اد ا کرنے کی احتیاج ہے ۔  انہوں نے ہر ریاست کو مشورہ دیا کہ اپنے ہرووٹر تک رسائی حاصل کی جائے  اور جسمانی معذور افرا دووٹ دینے کے عمل کے لئے جدت طراز  نظام فروغ دیا جائے ۔  انہوں نے سرحدی ریاستوں اور دیگر ایجنسیوں    سے بھی  تال میل اور ربط ضبط  بنائے رکھنے پر بھی زور دیا تاکہ  ریاستوں میں چناؤ  کے اخراجات پر مزید سختی کے ساتھ  نظر رکھی جاسکے ۔

اس  کانفرنس میں   حال ہی میں چناؤ  کے عمل سے دوچار ہونے والی  پانچ ریاستوں  مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ، میزورم ،تلنگانہ اور راجستھان  نے     چناؤ کے انتظامات   کی تربیت پر اپنے اپنے پریذینٹیشن  پیش کئے ۔اس سلسلے میں چھتیس گڑھ نے  ایک ایسا ایپ بھی تیار کیا ہے ،جس سے وہ اپنے چناؤ عملے کے محل وقوع کا پتہ لگاسکتا ہے ۔دوسری طرف مدھیہ پردیش نے بھی ایک ایسا ایپ تیار کیا ہے جس سے جسمانی طور پر معذور افراد حاملہ خواتین او ربچوں کی ماؤں کو  قطار میں لگے بغیر ووٹ دینے کی سہولت حاصل ہوسکے ۔  ان پانچوں ریاستوں  نے اس کانفرنس میں   بتایا کہ کس طرح ٹکنالوجی  ووٹر کے تجربے میں اضافے اورالیکشن افسران کو بنیادی  اعدادوشمار فراہم کرنے میں معاون ہوسکتی ہے۔  دوسری طر ف میزورم نے   ابتدائی مسائل کے باوجود کامیابی سے  چناؤ کرانے    کا مظاہرہ کیا ۔ میزورم کا یہ تجربہ   شہری سماج کی تنظیموں   کے ساتھ رابطہ کاری  ، ان سے گفتگو    اورریاست تریپورہ سے تال میل کے ساتھ   برو کے علاقے میں   پولنگ اسٹیشن   قائم کرنے کے بارے میں گفتگو     کی  روشن مثال تھا۔  جبکہ  راجستھان اور تلنگانہ نے  مقامی ثقافتی طریقوں کے ساتھ  چناؤ  مہم  کی جدت طرازی کے متعدد واقعات بیان کئے جن کے تنیجے میں بڑی تعداد میں ووٹر  ووٹ ڈال سکے ۔

سبھی ریاستوں  اور مرکز کے چیف الیکٹورل افسران نے   2019  کے لوک سبھا  الیکشن کی تیاریوں کے لئے کمیشن کو    اپنے جامع پریذینٹیشن پیش کئے ۔

         

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-30a



(Release ID: 1559828) Visitor Counter : 63


Read this release in: English