ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے رانچی میں منعقدہ گلوبل اسکل سمٹ میں شرکت کی
ریاست کے ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کوملازمتوں کے لئے علامتی لیٹر دیئے گئے
प्रविष्टि तिथि:
10 JAN 2019 8:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،10جنوری 2019؍پیٹرولیم اور قدرتی گیس نیز ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان میں آج جھارکھنڈ کے رانچی میں ریاستی حکومت کے ذریعے منعقدہ گلوبل اسکل سمٹ 2019ء(ہنرمندی کو فروغ دینے کے لئے عالمی چوٹی میٹنگ) میں شرکت کی۔ اس موقع پر نجی سیکٹر میں جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے کل1,06,619نوجوانوں کو ملازمتوں کے لئے علامتی آفر لیٹر دیئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کے ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیئے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا۔اس طرح سے یہ نشانہ عبور کرلیا گیا ۔

جھارکھنڈ کی گورنر محترمہ دروپدی مورمو اس ایک روزہ گلوبل اسکل سمٹ 2019ء میں مہمان خصوصی تھیں۔ اس سمٹ میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب رگھوورداس نے بھی شرکت کی۔علاوہ ازیں اس چوٹی میٹنگ میں جھارکھنڈ کی ریاستی حکومت کے محکمہ برائے اعلیٰ ، تکنیکی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کی وزیر ڈاکٹر نیرو یادو ، ریاستی حکومت کے دیگر افسران ،صنعتی سربراہان کے علاوہ 17 ملکوں کے بین الاقوامی مندوبین بھی موجود تھے۔مزید برآں اس چوٹی میٹنگ میں بڑی تعداد میں ہنر مند نوجوانوں نے بھی شرکت کی، جنہیں ملازمتوں کے لئے پیشکش کی گئی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وسیع پیمانے پر باصلاحیت نوجوانوں کے حامل ملک کی حیثیت سے ہندوستان کے پاس دنیا بھر میں ہنرمند افرادی قوت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی پوری صلاحیت ہے۔جھارکھنڈ بے پناہ صلاحیت سے بھرپور ایک ایسی ریاست ہے، جہاں مینوفیکچرنگ ، سیاحت اور خدمات جیسے سیکڑوں شعبوں میں زبردست امکانات موجود ہے۔ریاست جھارکھنڈ ایک ایسے جغرافیائی حصے پر مشتمل ہے، جہاں قدرتی وسائل کا خزانہ موجودہے۔حکومت کے اقدامات اور پروگراموں نے ریاست کے عوام کی سخت محنت اور آرزوؤں کو پرواز عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ریاستی حکومت ریاست کے نوجوانوں کو ہنرمندبنانے کے لئے اپنی حصولیابی اور انہیں روزگار کے قابل بنانے کے لئے تعریف وتوسیف کی مستحق ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ جھارکھنڈ کی ریاست وزیر اعلیٰ جناب رگھوورداس کی عظیم قیادت میں نئی بلندیوں تک رسائی حاصل کرے گی۔

ریاست جھارکھنڈ کی گورنر محترمہ دروپدی مورمو نے اپنے خطاب میں ریاست سے ملازمتوں کے لئے منتخب ایک لاکھ نوجوانوں کو ان کی کامیابی اور روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا ا ظہار کیا۔ انہوں نے جھارکھنڈ کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور معیارات کو لچک دار، قابل اعتماد اور سخت محنتی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ نوجوانوں کے لئے روزگار فراہم کرنے کے پرعزم مقصد کو حاصل کرنا اس وجہ سے ممکن ہوا ہے، کیونکہ اس میں جھارکھنڈکے ہنرمند اور توانائی سے بھرپور نوجوانوں کی لگن کار فرما ہے۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ جناب رگھوور داس نے کہا کہ جھارکھنڈ کی حکومت نوجوانوں کو مناسب ہنر فراہم کرکے اور انہیں مستقبل کے لئے تیار رکھ کر بااختیار بنا رہی ہے۔اس سے نوجوان باصلاحیت اور خود پر منحصر بن جائیں گے۔ انہوں نے ریاست کے نوجوانوں کو ہنرمندی کے فروغ کے لئے مواقع فراہم کرنے اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لئے ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کا شکریہ ادا کیا۔
U: 263
(रिलीज़ आईडी: 1559648)
आगंतुक पटल : 85
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English