وزارت دفاع

دفاعی شعبے میں الیکٹرونک صنعت

Posted On: 02 JAN 2019 3:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،02جنوری 2019؍رکشا راجیہ منتری ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے  آج لوک سبھا میں جناب  این کے پریم چندرن  کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ دفاعی الیکٹرونک شعبے میں کلی ویلیو چین کے تحت تجویز ہے کہ اندورن ملک مصنوعات کی ترقیات  اور مینوفیکچرنگ کے عمل کو فروغ دیا جائے اور کلیدی الیکٹرونک مینوفیکچرنگ کی صلاحیت اندرون ملک بڑھانے کی غرض سے کام کیا جائے اور تیار کئے گئے سازو سامان کی قدرو قیمت میں اضافے کے لئے بھی ضروری اقداما ت کئے جائیں۔ اس کے تحت یہ تجویز بھی شامل ہے کہ ایرو اسپیس اور دفاع سے متعلق ایکو نظام کو تقویت پہنچانے کے لئے بھار ت میں دستیاب آئی ٹی قوت اور سافٹ ویئر شعبے کی مہارت کو بروئے کار لایا جائے۔ حکومت نے گھریلو الیکٹرونک مینوفیکچرنگ عمل کو فروغ دینے کے لئے درج ذیل اقدمات کئے ہیں:

  • الیکٹرونکس سسٹم اور ڈیزائن نیز مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترمیم شدہ خصوصی ترغیباتی پیکیج(ایم ایس آئی پی ایس) کے ذریعے دشواریوں کو دور کرنے کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے اور سرمایہ کاری کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔ یہ اسکیم نئے اور توسیعی  پروجیکٹوں ، دونوں کے لئے دستیاب ہے اور اس کے لئے درخواستیں 31دسمبر 2018ء تک قبول کی گئی ہیں۔
  • الیکٹرونک مینوفیکچرنگ کلسٹر اسکیم(ای ایم سی) کے تحت الیکٹرونک مینوفیکچرنگ اکائیوں کو جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لئے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
  • الیکٹرونک سازوسامان ، جس میں موبائل ہینڈ سیٹ، ٹیلی ویژن وغیرہ سمیت منجملہ دیگر سازو سامان کی اندرون ملک مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئےمحصول جاتی ڈھانچے کو معقول شکل دی گئی ہے۔
  • غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی حدود کے مطابق 100 فیصد تک کی سرمایہ کاری خود کار راستے سے الیکٹرونک سازو سامان کی مینوفیکچرنگ کی مقصد سے کی جاسکتی ہے، شرط یہ ہے کہ نافذ العمل قوانین؍ ضوابط اور سلامتی اور دیگر شرائط کا لحاظ رکھا جائے۔
  • اس شعبے میں برآمدات کو فروغ دینے کے لئے بھارت سے برآمد کی جانےوالی کاروباری اشیاء سے متعلق اسکیم(ایم ای  آئی ایس) اور برآمداتی فروغ کیپٹل گڈس(ای پی سی سی) کی اسکیمیں غیر ملکی تجارتی پالیسی 20-2015 کے تحت  دستیاب ہیں۔
  • ایسی مشینری اور استعمال شدہ پلانٹوں کی درآمد جن کی بقیہ زندگی کم از کم پانچ برس کی ہو اور جس کا استعمال الیکٹرونک مینوفیکچرنگ صنعت کے ذریعے کیا جانا ہو، کے سلسلے میں پالیسی کو سہل بنادیا گیا ہے اور اس مقصد کے لئے مہلک اور دیگر فضلہ کا ٹھ کباڑ قوائد 2016 میں ترمیم کے ذریعے راستہ ہموار کیا گیا ہے۔
  • کسٹم محصولات بالکل نہیں کی بنیاد پر خصوصی الیکٹرونک سازوسامان کی تیاری کو فروغ دینے کی کوشش  کی گئی ہے۔ اہم سازوسامان کو مشتہر کیا گیا ہے۔
  • محکمہ مالیات نے اپنے نوٹیفکیشن نمبر 60/2018کسٹم مؤرخہ 11ستمبر 2018 کی رو سے نوٹیفکیشن نمبر 158/95-کسٹمز مؤرخہ 14ستمبر 1995 میں ترمیم کی ہے اور اس کی رو سے خصوصی نوعیت کے الیکٹرونک گڈس کو جو بھارت میں تیار کئے گئے ہوں اور از سر نو بھارت میں مرمت یا انہیں ری کنڈشننگ کے لئے درآمد کیا گیا ہو ، ان پر عائد سال خوردگی کی پابندی کو تین برس سے بڑھا کر اس مدت کو سات برس کردیا ہے۔

اختراع اور تحقیق و ترقیات  کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے اقدامات

  • پیشہ وارانہ طورپر زیر انتظام رکھے جانے والے ڈاٹر فنڈ کے لئے پیشہ وارانہ لحاظ سے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے فنڈ آف فنڈز کی تشکیل کی گئی ہے، جس کا مقصد الیکٹرونکس ڈیولپمنٹ فنڈ کی بحالی ہے، جو ایسی کمپنیوں کو رسک کیپٹل فراہم کرے گا، جو الیکٹرونک ، نانو الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجیاں وضع کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
  • الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، اعلیٰ تعلیم کے اداروں مثلاً آئی آئی ٹی، آئی آئی ایس، مرکزی یونیورسٹیوں اور تحقیق و ترقیات کے اداروں کو یکمشت امداد فراہم کرتی ہے، تاکہ وہ شناخت شدہ توجہ والے شعبوں میں تحقیق و ترقیات کے فرائض انجام دے سکیں۔
  • الیکٹرونک سسٹم ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ (ای ایس بی ایم) کے شعبے میں ترقیاتی عمل کو تقویت پہنچانے کے لئے نئی دہلی میں ایک الیکٹروپری نیور پارک قائم کیا گیا ہے، جو اس شعبے میں آئی پی کی تخلیق اور پروڈکٹ ڈیولپمنٹ میں اپنی جانب سے تعاون فراہم کرے گا۔
  • آئی آئی ٹی ممبئی میں داخلی سلامتی سے متعلق ٹیکنالوجی کے لئے عمدگی کا قومی مرکز قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد ملک کی داخلی سلامتی  کی ضروریات کی لگاتار تکمیل ہے اور یہ مرکز داخلی سلامتی کے لئے درکار ٹیکنالوجی پروٹوٹائپ  فراہم کرتا ہے اور داخلی سلامتی کے شعبے میں گھریلو صنعت کو بھی فروغ دیتا ہے۔
  • بنگلورو میں ناس کام(این اے ایس ایس سی او ایم ) کے ساتھ مل کر مشترکہ طورپر  انٹرنیٹ آف تھنگس کا عمدگی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
  • آئی آئی ٹی پٹنہ میں طبی الیکٹرونک پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے ایک تقویت مرکز قائم کیا گیا ہے۔

دفاع کے شعبے میں دفاعی پیداوار کو تقویت فراہم کرنے ، جس میں الیکٹرونک کی صنعت بھی شامل ہے کو بڑھاوا دینے کی غرض سے حکومت نے خصوصی ژون تشکیل دینے کی کوشش کے ایک حصے کے طورپر اترپردیش اور تمل ناڈو میں دو دفاعی گلیاروں کی تشکیل کا اعلان بھی کیا ہے۔ مذکورہ دفاعی گلیاروں سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔

 

 

U: 32

 


(Release ID: 1558334) Visitor Counter : 106
Read this release in: English