بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای شعبے کے لئے قائم کی گئی ایکسپورٹ پروموشن کونسل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 DEC 2018 2:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی،31دسمبر 2018؍بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) نے حال ہی میں ایک ایکسپورٹ پروموشن سیل قائم کیا ہے، جس کا مقصد جملہ ایم ایس ایم ای کی ترقی کے لئے ایک پائیدار سازگار ماحول تیار کرنا ہے۔اس سے ایم ایس ایم ای کو جو فائدے ہوں گے وہ حسب ذیل ہیں:
- اپنی مصنوعات اور خدمات کے ایکسپورٹ (برآمدات) کے لئے ایم ایس ایم ای کی تیاری کا جائزہ
- مؤثر اور خوش اسلوبی کے ساتھ برآمدات کی اہلیت کے حصول کے لئے ان شعبوں کی نشان دہی، جن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے
- ایم ایس ایم ای کو عالمی ویلیو چین کی شکل میں مربوط کرنا۔
یہ بات بہت چھوتی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب گری راج سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔
ایم ایس ایم ای کے وزیر نے مزید کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل اور کمرشیل انٹلی جنس اینڈ اسٹیٹسٹکس(ڈی جی سی آئی ایس) سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایم ایس ایم ای شعبے کی مصنوعات کی برآمدات کی موجودہ صورت حال 147390.08ملین امریکی ڈالر ہے۔انہوں نے بتایا کہ 18-2017ء کے دوران ملک کی جملہ برآمدات میں ایم ایس ایم ای سے متعلق مصنوعات کی برآمدات کا فیصد 48.56رہا۔
ایم ایس ایم ای برآمدات سے متعلق سبھی سرگرمیوں کی مؤثر انجام دہی کو یقینی بنانے کے لئے وزارت نے ایک گورننگ کونسل تشکیل دینے کی تجویز رکھی تھی، جس کے چیئرمین ایم ایس ایم ای وزارت کے سیکریٹری اور شریک چیئرمین ایم ایس ایم ای وزارت کے ترقیاتی کمشنر ہوں گے۔ اس کونسل میں ایم ایس ایم ای وزارت، وزارت تجارت، ایم ایس ایم ای ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں، ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز، کموڈیٹی بورڈوں اور دیگر اداروں کے سینئر اہلکار اور اراکین شامل ہوں گے۔
درج ذیل مقاصد کے حصول کے لئے ایک کارروائی منصوبہ تیار کرنے کی بھی تجویز ہے:
- 2020 ء تک بھارت سے برآمدات کو 100بلین امریکی ڈالر کرنے کا ہدف
- اپنی مصنوعات اور خدمات کی برآمدات کے لئے ایم ایس ایم ای کی تیاری کا جائزہ لینا
- مؤثر طریقے پر اور خوش اسلوبی سے برآمدات کا اہل بنانے کے لئے ان شعبوں کی نشان دہی جہاں سدھار کی ضرورت ہے
- ایم ایس ایم ای کو گلوبل ویلیو چین سے جوڑنا
م ن۔م م۔ن ع
U: 6538
(ریلیز آئی ڈی: 1557994)
وزیٹر کاؤنٹر : 98