مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پی ایم اے وائی (یو) کے تحت 68.5 لاکھ سے زائد مکانات کی تعمیر کو منظوری۔ تعمیرات اور متعلقہ شعبے میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع


تقریباً 36 لاکھ مکانات کو نمٹایا اور بارہ لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوئی۔ 33,455 کروڑ روپئے ہاؤزنگ لون کے سلسلے میں جاری کیے گئے اور 7046 کروڑ کی سود سبسیڈی فراہم کی گئی جو براہ راست 319441 استفادہ کنندگان تک پہنچی

Posted On: 27 DEC 2018 4:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،28دسمبر ۔ ہاؤزنگ اور شہری اُمو رکی وزارت نے شہری احیاء برائے بھارتی شہروں کی تازہ کاری اور تغیر کے تحت دنیا بھر میں عمل میں  لائے جارہے کاموں کے شانہ بہ شانہ اپنی جانب سے ازحد اولوالعزم پروگرام شروع کیے  ہیں جن کے تحت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت شہری علاقوں میں 68.5 لاکھ مکانات کی تعمیر کے لئے منظوری دی گئی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا (شہری )- پی ایم اے وائی (یو) – سب کے لئے مکان (ایچ ایف اے)

پی ایم اے وائی (یو)   ایک ایسا مشن ہے جو 2022 تک سب کے لئے مکانات فراہم کرنے کی بات کرتا ہے اور اس کا نفاذ ماہ جون 2015 سے کیا جارہا ہے۔ اس مشن کے تحت شہری مقامی بلدیاتی اداروں کو نیز دیگر نفاذ سے متعلق ایجنسیوں کو ، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے توسط سے موجودہ تنگ بستیوں میں رہنے والوں کیلئے  مکانات کی تعمیر کیلئے امداد فراہم کی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں زمین کو نجی شراکت داری کے ساتھ ایک وسیلے کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے، قرض سے متعلق سبسیڈی فراہم کی جاتی ہے ، قابل استطاعت ہاؤسنگ کو شراکت داری اور سبسیڈی کے ساتھ فراہم کرایا جاتا ہے اور یہ تمام اُمور استفادہ کنندہ کی رہنمائی میں انفرادی مکان کی تعمیر / توسیع کیلئے عمل میں لائے جاتے ہیں۔

پی ایم اے وائی (یو) کے تحت  مجموعی سرمایہ کاری 356397 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ اس میں سے مجموعی منظور شدہ مرکزی امداد 100275 کروڑ روپئے کے بقدر ہے۔ 33455 کروڑ روپئے پہلے ہی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 10 دسمبر 2018 کو جاری کیے جاچکے ہیں ۔ 6943.95 کروڑ روپئے کے بقدر کی سود سبسیڈی جو ہاؤزنگ کے قرض  پر فراہم کرائی جارہی ہے ، وہ براہ راست سی ایل ایس ایس (کریڈٹ سے مربوط سبسیڈی اسکیم)  کے تحت  314703 استفادہ کنندگان کو براہ راست فراہم کی جاچکی ہے۔

.https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YV2R.png

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T57W.png

19-2018 کے لئے تفصیلات 10دسمبر 2018 تک کی مدت پر احاطہ کرتی ہیں

اب تک اس مشن کے تحت 68.5 لاکھ مکانات کی تعمیر کو منظوری دی جاچکی ہے۔ 36.67 لاکھ مکانات کو تعمیر نو کیلئے مسمار کیا جاچکا ہے جس میں سے 12.45 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔ وزارت کو امید ہے کہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے جلد از جلد اپنی جانب سے پروجیکٹ تفصیلات پیش کریں گے۔ اس کی مدد سے ایک کروڑ مکانا ت کے سلسلے میں منظوری جاری کی جاسکے گی اور یہ کام 2020 سے قبل ہوگا  تاکہ 2022 تک سب کے لئے مکانات فراہم کرنے کے نصب العین کے حصول کیلئے تعمیراتی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔

منظور شدہ مکانات کی تعمیر کے کام کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے وزارت نے بڑے پیمانے پر مکانات کی تعمیر کیلئے 24 نئی ٹیکنالوجیوں کی شناخت کی ہے اور گیارہ نئی  تعمیراتی ٹیکنالوجیوں کے سلسلے میں مزید شیڈول ریٹ جاری کیا ہے اور اس سلسلے میں تعمیراتی ساز وسامان کی تفصیل بھی فراہم کی ہے تاکہ ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انہیں اپنا سکیں۔ اس کے علاوہ وزارت بین الاقوامی پیمانے پر معروف تیز رفتار بڑی تعداد میں مکانات کی تعمیر میں بروئے کار لائی جانے والی ٹیکنالوجیوں کے ساتھ تال میل بنانے کیلئے عالمی ہاؤزنگ ٹیکنالوجی چیلنج (سی ایچ ٹی سی) کا بھی اہتمام کرنے جارہی ہے اور یہ منصوبہ بھی بنایا گیا ہے کہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پی ایم اے وائی(یو) کے تحت  منظور شدہ مکانات کی تعمیر کیلئے مدد فراہم کرائی جائے تاکہ 2022 تک شہری علاقوں میں مکانات کی قلت کے مسئلے کا خاتمہ کیا جاسکے۔

ایک قومی شہری ہاؤزنگ فنڈ، جس میں 60 ہزار کروڑ روپئے کے بقدر کی پونجی ہے، کی تشکیل کی گئی ہے تاکہ مرحلہ وار طریقے سے اضافی بجٹی وسائل (ای بی آر ) فراہم کرائے جاسکیں جو پی ایم اے وائی (یو) کے تیز رفتار نفاذ میں بروئے کار لائے جاسکیں۔ 8 ہزار کروڑ روپئے کی رقم 18-2017 کے دوران اس کے تحت بہم پہنچائی گئی ہے۔ 19-2018 کے مالی سال میں اس میکنزم کے تحت 25ہزار کروڑ روپئے  کی بہم رسانی کو منظوری دی گئی ہے جس میں سے 5050 کروڑ روپئے پہلے ہی بہم پہنچائے جاچکے ہیں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سی این اے کو  تقسیم کیے جاچکے ہیں۔  ای بی آر کے توسط سے وسائل کی بہم رسانی کا عمل  اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ پی ایم اے وائی (یو ) کیلئے درکار وسائل کی دستیابی میں کسی طرح کی کوئی رخنہ اندازی نہ ہو۔

قابل استطاعت ہاؤزنگ فنڈ (اے ایچ ایف) کا قیام قومی ہاؤزنگ بینک (این ایچ بی) کے تحت عمل میں آیا تھا جیسا کہ محترم وزیر خزانہ نے 19-2018 کے عام بجٹ میں اعلان کیا تھا۔ اس فنڈ کے کام کا مقصد یہ ہے کہ نشان زد گروپوں کو ان کے اپنے مکانات فراہم کرانے کیلئے ان کی استطاعت میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس فنڈ کے تحت 10 ہزار کروڑ روپئے کی پونجی فراہم کی جائے گی اور اس میں درج فہرست کاروباری بینک اپنا تعاون فراہم کریں گے۔  جیسا کہ ریزرو بینک آف انڈیا انہیں ہدایت دیگا۔ 25 ہزار کروڑ روپئے کی پہلی قسط این ایچ بی کو ماہ اگست 2018 میں حاصل ہوئی تھی اور اس نے 30 نومبر 2018 تک مذکورہ 25 ہزار کروڑ روپئے کو مکمل طور پر تقسیم کردیا تھا۔ 25ہزار کروڑ روپئے کی اگلی قسط کے بارے میں توقع ہے کہ این ایچ بی 31 دسمبر 2018 تک یہ رقم حاصل کرلے گا۔

ہاؤزنگ کے شعبے میں 3.6 لاکھ کروڑ روپئے کی زبردست سرمایہ کاری، تعمیرات اور معاون شعبوں میں روزگا رکے زیادہ سے زیادہ مواقع بہم پہنچا رہی ہے  اور ان سب  کے ذریعے معیشت کی صحت کو تقویت حاصل ہورہی ہے۔

 

 

 ( م ن ۔ ۔ ع ن (

U. No.

6486



(Release ID: 1557555) Visitor Counter : 52


Read this release in: English