جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اورقابل احیا توانائی کے شعبے میں بھارت اور فرانس کے مابین مفاہمتی عرضداشت کو کابینہ کی منظوری
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 DEC 2018 2:01PM by PIB Delhi
نئیدہلی18 دسمبر۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کو اس مفاہمتی عرضداشت سے آگاہ کیا گیا ہے ،جس پر سولر انرجی کارپوریشن انڈیا لمٹیڈ (ایس ای سی آئی ) بھارت اور فرانس کی سرکاری تحویل کے ادارے سی ای اے اور بلیو اسٹوریج ایس ایس ،فرانسیسی کمپنی نے اپنے دستخط کئے ہیں ۔ اس مفاہمتی عرضداشت پر 3 اکتوبر 2018 کو نئی دلی میں دستخط عمل میں آئے تھے۔یہ مفاہمتی عرضداشت، تین اصل زبانوں یعنی ہند ی ، انگریزی اور فرانسیسی زبان میں دستخط پذیر ہوئی تھی ۔
مذکورہ مفاہمتی عرضداشت کا مقصد بھارتی حکومت کے اس اولوالعزم منصوبے کو تقویت فراہم کرنا ہے ،جس کے تحت شمسی موبلٹی کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینا اور بڑی تعداد میں برقی موٹر گاڑیوں کو رواج دینااور گرڈ پر پڑنے والے اثرات کو کم سے کم کرنے کی غرض سے ای- موٹر گاڑی چارجنگ اسٹیشن کے ایس ای سی آئی کے پائلیٹ پروجیکٹ ، جڑی ہوئی بیٹریوں ، شمسی پینلوں سے تیار بجلی کا استعمال اور گرڈ سے متعلق دیگر پہلوؤں کے سلسلے میں مستقبل کے تعاون کے لئے خدوخال طے کرنا اور ایک واضح خاکہ تیار کرنا ہے ۔
مذکورہ مفاہمتی عرضداشت بھارت اور فرانس کے مابین باہمی تعاون کو مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-6316
(ریلیز آئی ڈی: 1556399)
وزیٹر کاؤنٹر : 20